Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگسی اے اے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو باقائدہ بنانے کے...

سی اے اے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو باقائدہ بنانے کے لئے کانگریس کا آج اہم اجلاس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس نے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور این آر سی اور طلباء پر ہونے والے ظلموں کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی کو باقائدہ بنانے کے لئے اجلاس میں تمام ہم خیال جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس دوپہر کو پارلیمنٹ کے انیکسی منعقد ہوگا۔

کانگریس نے تمام ہم خیال جماعتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ؤنے کی دعوت دی ہے۔تاہم،مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے،اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایا وتی و بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو نے بھی تصدیقاس اجلاس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔مایاوتی نے پیر کو ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں اطلاع جانکاری دی۔

کانگریس ذرائع کے مطابق،انہیں اعتماد ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مذکورہ اجلاس میں شرکت کریں گی۔توقع کی جارہی ہے کہ بہوجن سماج وادی پارٹی اور کانگریس کی نئی اتحادی پارٹی شیوسینا اس اجلاس میں شرکت کریں گی۔کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) پہلے ہی سی اے اے اور این آر سی کو واپس لینے کا مطالبہ کر چکی ہے۔ادھر عام آدمی پارٹی نے بھی کانگریس کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے۔

کانگریس کی حکمرانی والی ریاستیں اس معاملے پر ایک قرار داد منظور کرنے کا امکان ہے،کیونکہ سی ڈبلیو سی نے پہلے ہی اس پر اپنا موقف اپنا لیا ہے۔ہفتے کے روز ایک اجلاس میں،سی دبلیو سی نے ایک قرار داد منظور کرنے کے بعد کہا ”نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے ملک بھر میں نوجوانوں اور طلباء کی آوازوں کو دبانے،قابو پانے اور محروم رکھنے کے لئے سفاک ریاست کی طاقت حاصل کرلی ہے“۔

انہوں نے کہا ”آئین پر وسیع پیمانے پر حملے،بیروزگاری،تعلیم کو کاروباری بنانے،فیسوں میں اضافے اور نوجوانطلباء کی آواز کو سننے سے انکار کے نتیجے میں پورے کیمپس میں بے ساختہ مظاہرے ہوئے ہیں“۔ سی ڈبلیو سی کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت طلباء کو سننے کے بجائے ان کے خلاف پولیس کو کھڑا کیا،گرفتاریاں کر وائیں اور کیس درج کر وایا اور طلباء پر منصوبہ بند حملے کروائے۔