Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںسی اے اے کے خلاف مظاہرہ کے دوران رام چندر گوہا گرفتار

سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کے دوران رام چندر گوہا گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلو رو: شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جمعرات کو ملک بھر میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔دہلی میں لال قلعے کے قریب دفعہ 144نافذ کیا گیا ہے۔اور پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔وہیں بنگلور میں معروف مورخ اور مصنف رام چندر گوہا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔در اصل شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے مظاہرین نے جمعرات کو شہر میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔بنگلور پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔

اس کے بعد صبح سے ہی پولیس کی ایک بڑے تعداد اہم سڑ کوں پر تعینات تھی۔اس دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہو ئی اور رامچندر گوہا بھی اس مظاہرے میں شامل تھے۔پولیس نے گوہا سمیت 30مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔گو ہا نے انسداد شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کر رہے، مظاہرین کے خلاف بنگلور پولیس کی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذ مت کی۔

گو ہا نے کہا کہ ”ہم مکمل طور پر عدم تشدد اور امن کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔یہ امتیازی سلوک ہے۔ دیکھو پولیس شہریوں کے ساتھ کس طرھ سلوک کر رہی ہے“۔اپنیگرفتاری پر د عمل کا اظہار کرتے ہوئے گو ہا نے کہا کہ ’یہ بالکل غیر جمہوری“ہے کہ پولیس بھی پر امن احتجاج کی اجازت نہیں دے رہی ہے،جو شہریوں کا جمہوری حق ہے۔