Tuesday, May 21, 2024
Homeتازہ ترین خبریںسی بی آئی نے سینگر کی رہائش گاہ سمیت ایک درجن سے...

سی بی آئی نے سینگر کی رہائش گاہ سمیت ایک درجن سے زائد مقامات پر چھاپے مارے

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ : اناؤ عصمت دری کی متاثرہ کے ایکسیڈینٹ کیس میں سی بی آئی نے  بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سے پوچھ گچھ کے ایک دن بعد،سی بی آئی کئی جگہوں پرچھاپے مار رہی ہے۔ سی بی آئی نے اتوار کو کہا کہ اس نے تر پردیش کے چار اضلاع میں ایک درجن سے زائد مقامات کی تلاشی لی ہے،جن میں ملزم سینگرکی رہائش گاہوں سمیت دیگر شامل ہیں۔

دہلی میں سنٹر بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ”سی بی آئی نے لکھنؤ،اناؤ،بنڈا اور فتح پور میں ملزموں اور دیگر مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ  17جگہوں پر یہ چھاپہ ماری چل رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ 30جولائی کو رائے بریلی میں ایک تیز رفتار ٹرک نے عصمت دری کی متاثرہ کی کار کو ٹکر دی تھی۔حادثہ میں متاثرہ کے خاندان کے دو ارکان کی موت ہو گئی،متاثرہ اور اس کا وکیل شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔عصمت دری معاملہ میں بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر اہم ملزم ہیں۔سی بی آئی نے حادثہ کے سلسلہ میں بھی سینگر کے خلاف قتل کا ایک معاملہ درج کیا ہے۔

ہفتہ کو سی بی آئی کی ایک ٹیم نے سیتا پور جیل میں سینگر سے پوچھتاچھ کی،جہاں وہ ایک سال سے زائد عرصہ سے بند ہے۔لکھنؤ میں سی بی آئی ذرائع کے مطابق،ایجنسی نے جیل میں سینگر سے ملنے والے لوگوں کی تفصیلات بھی جمع کی تھیں۔