Wednesday, May 22, 2024
Homesliderسی بی آئی نے وویکانند ریڈی قتل معاملہ میں دختر سے دوبارہ...

سی بی آئی نے وویکانند ریڈی قتل معاملہ میں دختر سے دوبارہ پوچھ گچھ کی

- Advertisement -
- Advertisement -

  کڑپہ: سی بی آئی جو متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر وائی ایس وویکانند ریڈی کے سنسنی خیز قتل معاملہ کی جانچ کررہی ہے،نے ایک مرتبہ پھر ان کی دختر سنیتاریڈی سے پوچھ گچھ کی۔جانچ کرنے والے عہدیداروں نے اس منگل کو ان سے کڑپہ سنٹرل جیل کے گیسٹ ہوز میں تقریبا چھ گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔ایک مرتبہ پھر ان کو آج طلب کرتے ہوئے تقریبا دو گھنٹے  پوچھ گچھ کی۔سمجھاجاتا ہے کہ سنیتا نے قومی ایجنسی کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

قبل ازیں اس ماہ کی 29تاریخ کو ایجنسی نے حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے ریاستی سکریٹری دیوی ریڈی شیواریڈی سے کڑپہ ضلع میں پوچھ گچھ کی تھی۔ان کا نام ان 15مشتبہ افراد کی فہرست میں سامنے آیا ہے جو فہرست اے پی ہائی کورٹ میں سنیتا ریڈی نے پیش کی تھی اور آج ایک مرتبہ پھر عہدیداروں نے سنتیا ریڈی سے پوچھ گچھ کی۔چونکہ سنیتا ریڈی نے شیواریڈی کے مجرمانہ پس منظر پر ان کی طرف نشاندہی کی تھی، اسی لئے آج سنیتاریڈی سے عہدیداروں نے شیواریڈی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اے پی ہائی کورٹ نے سنیتا ریڈی کی عرضی پر اس معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی سے سی بی آئی کے حوالے کی تھی۔پولیس نے 15مارچ 2019کو اس قتل کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا تھا۔ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے تقریبا 1300افراد بشمول بیشتر سیاسی شخصیات، وائی ایس آرکانگریس،تلگودیشم کے لیڈروں اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی تھی۔سی بی آئی کے عہدیداروں نے قبل ازیں جانچ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا تھا۔