Wednesday, May 22, 2024
Homeٹرینڈنگسی بی آئی نے پی چدمبرم کی پانچ روزہ تحویل کی مانگ...

سی بی آئی نے پی چدمبرم کی پانچ روزہ تحویل کی مانگ کی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : استغاثہ نے جمعرات کے روز سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی پانچ روزہ تحویل کی مانگ کی،جنہیں چہارشنبہ کی شب آئی این ایکس میدیا کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔روائس ایونیو عدالت میں سولیسٹر جنرلتشارمہتا نے تحویل کی مانگ کی،جہاں چدمبرم کو سی بی آئی ہیڈ کوارٹر سے سخت سکیریٹی میں لایا گیا تھا۔

عدالتی سماعت کے دوران،استغاثہ نے کہا کہ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اس معاملہ کی ایک ملزم اندرانی مکھرجی نے پانچ ملین کی ادائیگی کی تھی۔استغاثہ نے یہ بھی استد لال کیا کہ جب انہیں مذکورہ دستاویز دکھا یا گیا تو،چدمبرم خاموش رہے۔

مہتا نے دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کابھی حوالہ دیا ہے،جس میں چدمبرم کی پیشگی ضمانت سے انکار کیا گیا تھا اور انہیں آئی این ایکس میدیا کیس میں ”کنگپن“ کہا گیا تھا۔

چدمبرم پر آئی این ایکس میڈیا کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کی منظوری کا الزام ہے۔جب وہ 2007میں یو پی اے حکومت کے دوران مرکزی وزیر خزانہ تھے۔