Wednesday, May 15, 2024
Homesliderشادی سے قبل تصویر کشی کے دوران  دولہا اور  دلہن  پانی میں ...

شادی سے قبل تصویر کشی کے دوران  دولہا اور  دلہن  پانی میں  پھنس گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

چتوڑ گڑھ۔ شادی سے پہلے ہر گھر میں خوشیوں کا ایک ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس کی ابتدائی کپڑوں اور زیوارات کی خریداری سے شروع ہوکر شادی کے دوسرے دن کی تقریب پر ایک وقفہ کے ساتھ پھر مختصر  تقاریب کا سلسلہ شروع ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی ان تقاریب میں کچھ ایسے حالات اور حادثات ہوجاتے کہ جس کےبعد دونوں خاندانوں کےلئے یہ عمر بھر کی تلخ یادوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ میں شادی سے قبل تصویر کشی کی ایک تقریب نے دونوں گھروں کو پریشان  کردیا ۔

تفصیلات کے بموجب دریائے چمبل کے راناپرتاپ ساگرڈیم پر شادی سے پہلے کی تصویر کشی کے تقریب کے دوران، دولہا اور دلہن سمیت چارافراد چولیا آبشار کے نیچے کی چٹانوں پر اس وقت پھنس گئے جب ڈیم کے دروازے حادثاتی طورپرکھل گئے۔رپورٹ کے مطابق اچانک ڈیم کے چار دروازے کھل گئے اور ویڈیو گرافر سمیت پری ویڈنگ شوٹ کرنے والے لوگ پانی میں پھنس گئے۔اطلاعات کے مطابق ان سب نے چٹان پر بیٹھ کراپنی جان بچائی۔ اطلاع ملنے کے بعد راوت بھاٹہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ڈیم کے قریب پھنسے ان چار لوگوں کی مدد کے لیے ایک راحت  رسانی ٹیم کو بلایا گیا۔

یہ لوگ شوٹنگ میں مصروف تھے جب راناپرتاپ ساگر ڈیم کے گیٹ کھولے گئے اور انہیں باہر آنے کا موقع بھی نہیں ملا کیونکہ وہ چاروں طرف سے پانی میں پھنسے ہوئے تھے۔دریں اثناء بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ پری ویڈنگ شوٹ کے لیے کوٹا سے آئے تھے۔پولیس کے مطابق ڈیم کے قریب پھنسے چار افراد میں دولہا، دلہن، کیمرہ مین اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں۔ ضلع چتورکی پولیس اور سیول ڈیفنس کی ٹیم نے رسیوں کی مدد سے دولہا اور دلہن سمیت چارافراد کی جان بچائی۔اس کے بعد راوت بھاٹہ پولیس نے چارلوگوں کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ شادی کی منصوبہ بندی یکم دسمبر کو کی گئی تھی۔