Friday, May 17, 2024
Homesliderشاہین باغ منشیات مقدمہ میں ایک اور گرفتاری

شاہین باغ منشیات مقدمہ میں ایک اور گرفتاری

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہندوستان ۔افغان نارکوٹکس سنڈیکیٹ کی تحقیقات اور نئی دہلی کے شاہین باغ علاقے سے گزشتہ ہفتے 50 کلو گرام ہیروئن ضبط کرنے کے سلسلے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔حکام نے پیر کو یہ تفصیلات  دی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اتوار کو لکشمی نگر سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس معاملے میں یہ پانچویں گرفتاری ہے۔قبل ازیں اپریل میں انسداد منشیات ایجنسی نے جنوبی دہلی کے شاہین باغ جامعہ نگر میں چھاپے مار کر دو ہندوستانیوں اور دو افغان شہریوں کو حراست میں لیا تھا۔
تمام ملزمان کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ مقدمہ  کے ساتھ دہشت گردی کے روابط کو انکار نہیں کیا جا سکتا اور ایجنسی اس پہلو کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔این سی بی نے جمعرات کو کہا کہ اس نے فلپ کارٹ اور دیگر ای کامرس کمپنیوں سے پیکٹوں میں لپٹی 50 کلوگرام ہیروئن ضبط کی ہے۔ ایجنسی نے شاہین باغ جامعہ نگر میں ایک رہائشی کمپلیکس پر چھاپہ مارنے کے بعد ایک ہند-افغان منشیات اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا۔این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) سنجے کمار سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا  کہ جنوبی دہلی میں رہائشی احاطے پر چھاپے کے بعد 30 لاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ دہلی میں منشیات کی یہ سب سے بڑی ضبطی ہے، وہ بھی رہائشی علاقے سے ہوئی ۔
عہدیدار نے بتایا کہ احاطے سے مزید 47 کلو گرام مشتبہ نشہ آور مادہ بھی ضبط کیا گیا ہے اور اسے این سی بی نے جانچ کے لیے لیبارٹری میں بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پکڑی گئی ہیروئن افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی اور شبہ ہے کہ نقدی حوالات کے ذریعے لائی گئی تھی۔سنگھ نے کہا یہ انکشاف ہوا ہے کہ دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) اور پڑوسی ریاستوں میں کام کرنے والا انڈو-افغان (انڈیا-افغان) گینگ اس مقدمہ  سے منسلک ہے۔ ایک سینئر اہلکار نے کہا  کہ گینگ لیڈر دبئی میں رہتا ہے اور ایجنسی اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔