Thursday, May 2, 2024
Homeاسپورٹسشاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشت پھرایک ساتھ

شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشت پھرایک ساتھ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اداکارہ مادھوری ڈکشت ایک مرتبہ پھر ساتھ نظر آئیںگے ۔ دونوں کے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر یہ سوپرہٹ جوڑی پردہ سیمیں پر دیکھنے کو ملے گی۔

حال ہی میں شاہ رخ کی فلم فین،جب ہیری میٹ سیجل، زیرو جیسی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ ناکامی کے بعد شاہ رخ غور وخوض کررہے ہیں کہ کیسی فلم کرکے وہ شائقین کا دل پھر سے جیتیں ۔ مدھر بھنڈارکر کی فلم انسپیکٹر غالب کی اسکرپٹ شاہ رخ کو پسند آئی ہے ۔ اگر شاہ رخ اس فلم میں کام کرنے کے لئے راضی ہوجاتے ہیں تو وہ اس فلم میں انسپیکٹر کے رول میں نظر آئیں گے ۔ ایسی خبریں ہیں کہ اس فلم میں مادھوری دکشت کو بھی لیاجاسکتا ہے ۔ دونوں نے ایک ساتھ انجام، دل تو پاگل ہے ،دیوداس،ہم تمہارے ہیں صنم ،کوئلہ جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے ۔