Thursday, May 16, 2024
Homesliderشاہ رخ خان کا آخری گیند پر چھکا،تمل ناڈؤ تیسری مرتبہ چمپئن

شاہ رخ خان کا آخری گیند پر چھکا،تمل ناڈؤ تیسری مرتبہ چمپئن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ شاہ رخ خان 15 گیندوں پر ناٹ آوٹ 33 کی شاندار بیٹنگ جس میں آخری گیند پر چھکا بھی شامل ہے اس کی بدولت تمل ناڈو کو سید مشتاق ٹرافی کے خطاب کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی ۔فاتح ٹیم نے کرناٹک کو فائنل میں چار وکٹوں سے شکست دی۔ پیرکو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں 2021-22 ایڈیشن شکست دیکر اپنے خطاب کا کامیاب دفاع کیا اورمسلسل دوسرا سیزن بھی رہا جس میں شاہ رخ خان نے ٹرافی جیتنے کے لیے وننگ رنز بنائے۔اس کے ساتھ تمل ناڈو نے اب تین بار(2006/07، 2020/21 اور 2021/22) خطاب جیتا ہے جو ٹورنمنٹ کی تاریخ میں کسی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔ جیت کا مطلب یہ بھی تھا کہ تمل ناڈو نے سورت میں ٹورنمنٹ کے 2019 ایڈیشن کے فائنل میں کرناٹک سے اپنی ایک رن کی شکست کا بدلہ لیا۔

سنسنی خیز فائنل نے سفیدگیند کے میچوں میں کرناٹک-تمل ناڈو کے تصادم میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ بھی کیا۔152 کے تعاقب میں سی ہری نشانتھ بہت اچھی بیٹنگ کررہے تھے لیکن چوتھے اوور میں ودیادھر پاٹل کے ہاتھوں رن آوٹ ہو گئے۔ نشانتھ کے آوٹ ہونے کے بعد تمل ناڈو سست ہوگیا کیونکہ سائی سدھرسن کوکرونا نائر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ این جگدیسن (46 گیندوں پر 41) اور کپتان وجے شنکر (22 گیندوں پر 18) نے 44 رنز کی رفاقت نبھائی۔ٹورنمنٹ میں کرناٹک کے لیے کامیاب کے سی کریپا نے 16ویں اوور میں شنکر اور جگدیسن دونوں کوآؤٹ کیا جس کے بعد تمل ناڈو کے لیے چیزیں مشکل ہوئیں۔ٹیم کو جب 24 گیندوں پر 55 رنز درکار تھے اس وقت شاہ خان کریز پر آئے اور17ویں اوور میں درشن ایم بی کو آر سنجے یادیو کے ساتھ مل کر 19 رنز بنائے۔

 فاسٹ بولر پرتیک جین نے اگلے اوور میں صرف چھ رنز دیے، جس میں یادیو کا وکٹ لینا بھی شامل ہے تاکہ آخری دو اووروں میں مساوات کو 30 تک پہنچایا جا سکے۔خان نے آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا جس کے بعد تمل ناڈو کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔آخری اوور میں آر سائی کشور نے چوکا لگایا۔ تین سنگلز، دو وائیڈز اور ایک رن کے بعد یہ سب آخری گیند پر پانچ رنز کے ڈرامہ پرآگیا۔ خطاب کا فیصلہ کرنے والی گیند پر جین نے لیگ اسٹمپ پر ایک بھرپورگیندڈالی جسے شاہ رخ خان نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر زبردست چھکا لگا کر تمل ناڈو کے لیے ایک سنسنی خیز جیت پر مہر ثبت کی۔