Thursday, May 16, 2024
Homesliderشاہ رخ خان کی فلم جوان کے ولن  وجے نے زندگی کی...

شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ولن  وجے نے زندگی کی سب سے بڑی فیس لی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ بالی ووڈ بادشہ شاہ رخ خان کی فلم  جوان کے لیے  ولن کے کردار میں نظر آنے والے جنوب کے سوپر اسٹار وجے سیتھوپتی نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی  فیس وصول کی ہے ۔ساؤتھ فلم اسٹار وجے سیتھوپتی کی کسی فلم میں موجودگی  کو آج کل فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ ماسٹر اسٹار نے وکرم اور اپینا جیسی فلموں سے مداحوں کو اپنا فن  دکھایا۔ اس کے بعدیہ  فلم اسٹار جلد ہی بالی ووڈ میں بھی دھوم مچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

 وجے سیتھوپتی جلد ہی سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم جوان میں نظر آئیں گے۔ تامل ہدایت کار ایٹلی کمار یہ فلم بنا رہے ہیں۔ فلم میں وجے سیتھوپتی مرکزی ولن کا کردار ادا کریں گے۔ جس کا مقابلہ شاہ رخ خان سے ہوگا۔ اس فلم کے متعلق  شائقین میں زبردست جوش ہے۔ اب سنا ہے کہ تامل اسٹار وجے سیتھوپتی نے اس فلم کے لیے موٹی رقم اکٹھی کی ہے۔ جی ہاں، انٹرٹینمنٹ خبری  کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، تامل اسٹار وجے سیتھوپتی نے اس فلم کے لیے پورے 21 کروڑ روپے لیے ہیں۔یہ ایک بہت بڑی رقم  سمجھی جاتی ہے۔

 اگر رپورٹ پر یقین کیا جائے تو ایک قریبی ذریعہ نے کہا یہ وجے سیتھوپتی کی اب تک کی سب سے زیادہ فیس ہے جو انہوں نے ایک فلم کے لیے جمع کی ہے۔انہوں نے اپنی فلم وکرم میں ملنے والی پذیرائی کے بعد اپنی فیس میں اضافہ کیا ہے۔ جب وہ فلم جوان کے لیے بات چیت کے مرحلے میں تھے  اور وکرم کی ریلیز  کے بعد کاغذی کارروائی جاری تھی تب ہی جب سوپر اسٹار وجے سیتھوپتی نے وکرم کی زبردست کامیابی کے بعدفلم  جوان کے لیے اپنی فیس 15 کروڑ سے بڑھا کر 21 کروڑ کردی۔

رپورٹ کے مطابق فلم اسٹار وجے سیتھوپتی بھی جوان کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق وجے سیتھوپتی نے اس فلم کے لیے ایک نہیں بلکہ دو فلمیں چھوڑی ہیں کیونکہ اس فلم کا کردار اتنا زبردست تھا کہ اسے چھوڑ نہیں سکتا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہدایت کار ایٹلی کمار نے وجے سیتھوپتی کے کردار کو اتنا مضبوط رکھا ہے کہ وہ اس سے انکار نہیں کر سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پین انڈیا فلم سے جنوبی فلموں کی اداکارہ نینتارا بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہیں۔وہ فلم میں سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔