Saturday, May 18, 2024
Homesliderشاہ رخ کی فلم پٹھان اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 مسائل...

شاہ رخ کی فلم پٹھان اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 مسائل سے دوچار

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نومبر 2020 میں سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان کے  سیٹ پر دیپیکا پڈوکون کے ساتھ واپس آئے  ہیں اورفلم کی شوٹنگ بڑی حد تک ممبئی کے یش راج اسٹوڈیوز میں کی گئی ہے اور ٹیم فوٹیج کو حقیقی مقامات پرضم کرنے کے لیے جدید دور کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ فلم پٹھان کو شروع  ہوئے تقریباً 14 ماہ ہو چکے ہیں اور لگ بھگ 25 دن کی شوٹنگ ابھی باقی ہے۔

بالی ووڈ خبری نے اطلاع دی ہے کہ پٹھان سب کے لیے پریشانی دینے والی فلم رہی ہے کیونکہ تمام تر منصوبہ بندی کے باوجودشوٹنگ کسی نہ کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتی رہی ، جس میں کوویڈ سے لے کر ذاتی زندگی کے مسائل اور اداکاروں کے  زخمی ہونے تک کئی وجوہات سامنے آئے ہیں  لیکن پٹھان کی ٹیم اب فلم کو مارچ 2022 تک مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اگر پٹھان کو مارچ تک سمیٹ لیا جاتا ہے، تو یش راج فلمز کو پوسٹ پروڈکشن کے عمل کو مکمل کرنے اور فلم کو 2022 کے آخر تک ریلیز کرنے میں تقریباً چار سے پانچ ماہ لگیں گےاور اس کے نتیجے میں سلمان خان کی ٹائیگر 3 میں تاخیر ہورہی ہے۔منیش شرما کی ہدایت کاری میں پٹھان کے آنے تک سلمان کی فلم ریلیز نہیں ہو سکتی، کیونکہ دونوں کہانیاں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔

 ذریعہ نے وضاحت کی اور مزید کہا کہ جب ٹائیگر 3 کی شوٹنگ مارچ 2021 میں شروع ہوئی، اس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ ایک فلم کے طور پر جو پٹھان کے 3 ماہ بعد آئے گی۔ ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کم و بیش بلاتعطل ہورہی تھی جس میں دوسری لہر کی وجہ سے معمولی تاخیر ہوئی ہے۔ فلم اب جنوری 2022 تک مکمل ہو جائے گی اور چونکہ اس کی شوٹنگ بھی حقیقی جگہوں پر کی گئی ہے لہذا وی ایف ایکس کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔ ٹائیگر کی فائنل ایڈیٹ  2022  کے گرما تک کر سکتے ہیں، لیکن پٹھان سے پہلے فلم ریلیز نہیں کی جاسکتی ۔

جیسا کہ آج حالات ہیں، آدتیہ چوپڑا پٹھان کو 2 اکتوبر اور ٹائیگر 3 کو کرسمس پر لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن صرف وقت ہی بتائے گا کہ آگے کیا ہوتا ہے کیونکہ اس وقت کورونا کے نئے وائرس اومی کرون نے حالات خراب کررکھے ہیں  تو ممکن ہے کہ دونوں بڑی فلموں کو 2023 تک ملتوی کیا جاسکتا ہے ۔