Saturday, May 18, 2024
Homesliderشاہ رخ کی 5 بڑی فلمیں جو عنقریب ریلیز ہوں گی

شاہ رخ کی 5 بڑی فلمیں جو عنقریب ریلیز ہوں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ وہ آخری بار کٹرینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ فلم  زیرو میں نظر آئے تھے جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم کےبعد شاہ رخ کسی فلم میں بڑے پردے کی زینت نہیں بنے حالانکہ حالیہ دونوں میں ان کی دو فلمیں پٹھان اور ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے ساتھ نظر آنے کے کافی چرچے رہے لیکن اس دوران ان کے بیٹے آرین خان کے منشیات کے مقدمہ میں پھنس جانے کےبعد شاہ رخ شوٹنگ سے دور ہوگئے تھے  لیکن اب،کنگ خان واپس آ گئے ہیں اور اس مرتبہ وہ پٹھان  سے واپسی کررہے ہیں ۔

ایش راج فلمز کی طرف سے پروڈیوس کردہ اس فلم پٹھان  میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔ پٹھان کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے لیکن شائقین کنگ خان کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے لیے زیادہ پرجوش ہیں۔ وہ اسی فلم کے لیے اپنے بال بھی بڑھا رہے ہیں۔ فلم پٹھان کے علاوہ شاہ رخ کی چند بڑی فلمیں قطار میں ہیں جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جن میں فلم سانکی ہے جوجنوبی ہند کے  ایٹلی کے ساتھ بنائی جارہی ہے ۔ شاہ رخ خان کی  یہ فلم  کا بھی کافی چرچا ہے۔ خبر  یہ ہے کہ فلم کا نام ایٹلی رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی ہند کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک، نینتارا اس فلم کا حصہ ہیں۔

شاہ رخ کی ایک اور فلم  برہمسترا ہے ۔ خبر ہے کہ شاہ رخ خان عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی سائنس فائی فلم براہماسترا میں اسپیشل کیمیو کرنے جا رہے ہیں۔ مداحوں کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔اس کے علاوہ  راکٹری: نمبی افیکٹ میں بھی شاہ رخ خان میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ وہ ایک کیمیو میں نظر آنے والے ہیں۔اس کےعلاوہ راجکمار ہیرانی کے ساتھ بھی ایک فلم میں شاہ رخ نظر آئیں گے ۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان نے تھری ایڈیٹس بنانے والے راجکمار ہیرانی کے ساتھ ایک فلم سائن کی ہے۔ اس فلم کی تفصیلات ابھی سامنے آنی ہیں۔