Thursday, May 16, 2024
Homesliderشاہ کا قبائلی خاندان کے ساتھ ڈراما، کھانا فائیو اسٹار ہوٹلوں...

شاہ کا قبائلی خاندان کے ساتھ ڈراما، کھانا فائیو اسٹار ہوٹلوں میں پکایا گیا: ممتا

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔مغربی  بنگال کی چیف منسٹر  ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ دورے کے دوران ایک قبائلی گھر میں دوپہر کے کھانے کے موقع کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی رہنما کو پیش کی جانے والی کھانے کی اشیاء کو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں پکایا گیا تھا۔ ممتا بنرجی نے  بانکورہ میں ایک پروگرام کے دوران ، شاہ کو بظاہر آزادی پسند جنگجو برسا منڈا کے قبائلی شکاری کا مجسمہ غلط سمجھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی حکومت ان کی یوم پیدائش کو سرکاری تعطیل کے طور پر اعلان کرے گی۔ تاہم ،بی جے پی نے یہ دعوی ٰ  کر رکھاہے  کہ یہ منڈا کا مجسمہ ہے ۔

ممتا نے کہا کہ کچھ دن پہلے ،ہمارے معزز وزیر داخلہ یہاں آئے تھے  جو ایک دکھاوا تھا۔ 5اسٹار ہوٹلوں میں پکی ہوئی باسمتی چاول ، پوسٹور بورا (پوست کے بیج پکوڑے) جیسے کھانے کی اشیاء دلت گھرانے میں پہنچائی گئی تھی۔ ایک برہمن تھا  جیسا باہر سے یہاں لایا گیا تھا ۔

امیت شاہ  اس مہینے کے شروع میں بنگال کے دورے کے دوران بینکورا میں ایک قبائلی گھرانہ اور کولکتہ میں ایک متوا کے گھر گئے تھے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ  دوپہر کے کھانے سے قبل خاندان  کے افراد کو سبزیاں کاٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا ، لیکن اصل میں کھانا تیار کرنے میں کوئی بھی اجزا استعمال نہیں کی گئی تھی ۔

ممتا بنرجی نے کہا  میں نے اخبارات میں دیکھا ہے کہ باسمتی چاول اور پوسٹور بورا پیش کئے گئے تھے  جبکہ دھنیا کے پتے جسے  وہ خاندان کے افراد کو کاٹتے دکھائے گئے تھے وہ دھنیا کسی بھی چیز میں استعمال نہیں کیا جاتا تھا۔ آج کل لوگ ایسی کام کرتے ہیں جو باآسانی سمجھ میں آجاتے ہیں ۔ممتا نے یہ بھی دعوی کیا کہ شاہ نے اس دورے سے قبل مکان کی صفائی کی تھی اور اسے پینٹ کا ایک نیا کوٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا آج میں نے یہاں ایک گاؤں کا دورہ کیا ، جس میں بڑے پیمانے پر تپسلی برادری کا غلبہ ہے۔ وہاں  میں ایک کھٹیا (بیٹا) پر بیٹھ گئی  اور مقامی لوگوں سے ملی۔ میرے دورے کا منصوبہ نہیں تھا۔ میں نے سب سے ملاقات کی اور ان کی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ بظاہر قبائلی شکاری کے مجسمے کو اس تاثر کے تحت ہارڈالتے ہیں کہ یہ برسا منڈا کی بات ہے  لیکن اس طرح کی حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مئی 2019 میں شہر میں امیت شاہ کی میگا ریلی کے دوران ایشور چندر ودیاساگر کے توڑ پھوڑ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ ایک توہین ہے۔ انہوں نے (شاہ) نے ایک مجسمہ کو ہار  پہنایا تھا جو برسا منڈا کا نہیں تھا۔ بعد میں میں نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ یہ ایک شکاری کا مجسمہ ہے۔ آپ ہماری اس طرح توہین کرکے نہیں جا سکتے۔ اگلے سال سے  برس منڈا کی یوم پیدائش  پر سرکاری تعطیل  ہوگی ۔