Sunday, May 19, 2024
Homesliderشدید دباؤ میں موجود ہندوستان کو کلین سوئپ کا خطرہ

شدید دباؤ میں موجود ہندوستان کو کلین سوئپ کا خطرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کینبرا۔ ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ونڈے مقابلوں میں شکست برداست کرنے کے بعد اب چہارشنبہ کو کینبراکے مانوکا اوول میدان میں ہونیوالے تیسرے اور آخری ونڈے میں کلین سویپ سے بچنے اور اپنا وقاربچانے کے مضبوط ارادے سے اترے گی۔ہندوستان نے سیریز کے پہلے دو ونڈے سڈنی میدان میں کھیلے تھے جہاں اسے بالترتیب 66 رنز اور51رنز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ان شکستوں کے بعد کوہلی کی کپتانی کی سخت تنقید ہورہی ہے اور اب تیسرے مقابلے میں کوہلی کو نہ صرف اپنی ٹیم کو کلین سویپ سے بچانا ہوگا بلکہ اپناوقار بھی بچانا ہوگا۔

ہندوستان کو اگر تیسرے ونڈے میں واپسی کرنی ہے تو اس کے بولروں کو بہتر کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ ہندوستانی بولروں نے پہلے ونڈے میں 374 رن اور دوسرے ونڈے میں 389رنز لٹائے تھے ۔ اس کارکردگی کے بعد بولروں بھی سخت تنقید کا سامنا کررہے ہیں کہ وہ خود کو ٹی20 فارمیٹ سے پچاس اوور میں ڈھل نہیں سکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے یہ کام بخوبی کیا ہے ۔

ہندوستانی ٹیم اور آسٹریلیا کے کئی کھلاڑی متحد ہ عرب امارات میں گزشتہ مہینے دس نومبر کو آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد دوبئی سے سیدھے سڈنی پہنچے تھے ۔ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے مسلسل میچوں میں جہاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہیں ہندوستانی کھلاڑی اپنی لے تلاش کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ حالانکہ ہندوستان نے پہلے میچ میں 308 رنز اور دوسرے میچ میں 338رن بنائے لیکن ہدف بہت بڑا ہونے کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ان شکستوں سے کوہلی کی کپتانی تنقید کے گھیرے میں آچکی ہے اور سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کوہلی کے دوسرے ون ڈے میں نئی گیند سے جسپریت بمراہ سے محض دو اوور میں کروانے کے فیصلے کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایسی کپتانی سمجھ سے پرے ہیں۔ گمبھیر پہلے ہی انہیں ٹی۔20 کپتانی سے ہٹانے اور روہت شرما کو ٹی۔20کپتان بنانے کی مانگ اٹھا چکے ہیں اور اگر اب ہندستان کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑ تاہے تو وراٹ کو ون دے کپتانی سے بھی ہٹانے کی مانگ تیز ہوجائے گی۔

ہندوستان نے اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ دورہ میں تین میچوں کی سیریز میں 0-3کی کلین سویپ جھیلی تھی اور اس سیریز میں بھی اس کے چوٹی کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی کارکردگی مایوس کن رہی ۔ موجود وقت میں دنیا کے بہترین فاسٹ بولروں میں شمار کئے جانے والے بمراہ کو ٹیم کی واپسی کروانے کے لئے تیسرے میچ میں بہتر کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔

آخری مقابلے میں کوہلی آخری گیارہ کھلاڑیوں میں کچھ تبدیلی کرنے کا َخطرہ مول سکتے ہیں۔ موجودہ وقت میں جو بھی ونڈے سیریز کھیلی جارہی ہے وہ تمام 2023 کے ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ ہے جس میں ہر میچ میں جیت حاصل کرنے پر دس پوائنٹ ملتے ہیں۔ میزبان ہونے کی وجہ سے ہندوستان کی ورلڈ کپ میں جگہ یقینی ہے اس لئے وہ آخری میچ میں ان کھلاڑیوں کو آزما سکتا ہے جو آب تک سیریز میں نہیں کھیلے ہیں۔