Monday, May 6, 2024
Homesliderشرابی بیٹے کے قاتل باپ کو 7 سال کی سزا

شرابی بیٹے کے قاتل باپ کو 7 سال کی سزا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: باپ اور بیٹا کا رشتہ شاید اس کائنات کا ایک طاقتور رشتہ ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک ایسا رشتہ ہوتا ہے جہاں پہلے باپ بچپن میں اپنے بیٹے کو زندگی گزارنے کے ہر گن سیکھاتا ہے اورپھر وہی بیٹا اپنے باپ کے بوڑھا پے  میں سہارا بنتا ہے لیکن کبھی ایسا ہوتا کہ بیٹے کے قتل میں باب کو قید کی سزا بھی ہوجاتی ہے ۔

ایسا ہی ا یک واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا جس میں  ایک 63 سالہ شخص جس پر 2018 میں نیرمیڈٹ میں اپنے شرابی اور بدسلوکی کرنے والے بیٹے کے قتل کا الزام تھا  اسے 7 سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم پگاڈالا موہن راؤ نائیڈو کی اہلیہ اوشا رانی کی ان کے بیٹے مہندر نائیڈو کے قتل کے چشم دید گواہ کی حیثیت سے عدالت میں گواہی اس کے جرم کو ثابت کرنے میں مضبوط ثبوت بنا۔

گیس ایجنسی میں ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کرنے والا مہندر ملازمت کھونے کے بعد شراب نوشی کا عادی ہوگیا تھا ۔ وہ نشے کی حالت میں گھر واپس آتا اور اکثر اپنے والدین سے جھگڑا کرتا تھا۔ موہن راؤ نے انہیں اس کے لئے نصیحت کی۔ واقعہ کے دن جو رچہ کونڈا کمشنریٹ کی حدود میں پیش آیا ، اس کے والد  اس کے دوست کرشنم راجو اور مہندر شراب پیئے۔

کچھ دیر بعد نشے میں مہندر نے موہن راؤ کے ساتھ ایک بحث چھڑائی اور اوشا رانی کے ساتھ زیادتی کی۔ پریشان ہوکر موہن راؤ اپنے گھر لوٹ آئے۔ چند گھنٹے بعد مہندر بھی واپس آگیا۔ جیسے ہی اس نے دروازہ کھٹکھٹایا ، موہن راؤ چھری لے کر باہر آیا اور اسے سینے اور پیٹ میں چاقو سے وار کیا ، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔جس کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا اور چارج شیٹ دائر کردی گئی۔ XVI کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے باپ کو قصوروار پایا اور اسے 600 روپے جرمانے کے ساتھ سات سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔