Saturday, May 18, 2024
Homesliderشراب کی دکان بند کرنے کامطالبہ۔اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری میں...

شراب کی دکان بند کرنے کامطالبہ۔اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری میں احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

امراواتی:   اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے کوریلا گوڑم دیہات میں لوگوں نے احتجاج کیا اور شراب کی دکان کو بند کرنے کامطالبہ کیا۔

ان افراد نے کہا کہ پڑوسی مواضعات سے لوگ شراب کی خریداری کے لئے ان کے گاوں آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ان لوگوں کے اس موضع میں آنے سے وائرس بڑھ سکتا ہے۔

ان افراد نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔انہوں نے کہاکہ قبل ازیں ان کی شکایت پر شراب کی دکان بند کردی گئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر یہ دکان کھول دی گئی ہے۔