Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگشعیب اقبال کی عآپ میں شمولیت سے بی جے پی چراغ پا

شعیب اقبال کی عآپ میں شمولیت سے بی جے پی چراغ پا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بی جے پی نے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی شعیب اقبال کے عام آدمی پارٹی (عآپ) میں شامل ہونے پر چیف منسٹر اروند کیجریوال پر سخت نکتہ چینی کی اور الزام لگایا کہ وہ نازبرداری اور مسلم ووٹ بینک کی خاطر آئین کی بجائے شریعت کو ترجیح دینے والوںکو پارٹی کا چہرہ بنا رہے ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان سبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقبال کے خلاف ڈکیتی، فسادکروانے ، مہلک ہتھیاروں کے ساتھ دھمکی دینے ، اقدام قتل وغیرہ کے سمیت متعدد سنگین معاملے درج ہیں۔ اقبال چیف منسٹرکو جیل بھجوانے کی بات کہتے تھے لیکن ایساکیا ہوا کہ کیجریوال نے اقبال کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا؟

 پاترا نے الزام لگایا کہ کیجریوال نازبرداری اور مسلم ووٹ بینک کی خاطر ایسا کر رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں جامع مسجد کے پاس شہریت ترمیم قانون (سی اے اے ) کے خلاف ہوئے مظاہروں میں اقبال کے بیٹے آل اقبال نے انتہائی فرقہ وارانہ تقریر کی تھی جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست چیلنج کرتے ہوئے شریعت کے لئے گردن بھی کٹوانے کی بات کہی تھی اور اللہ ہو اکبر کے نعرے لگائے تھے ۔

انہوں نے کیجریوال سے سوال کیا کہ کیا وہ ملک کو آئین کی بجائے شریعت سے چلانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایک بار پھر مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کون کر رہا ہے ، یہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ ملک میں چاہے آگ زنی ہو، یا ہندو مسلم فساد ہو، ان کے لئے سبھی جائز ہے لیکن اس سے مسلم ووٹ بینک بننا چاہئے ۔