Friday, May 17, 2024
Homesliderشوہر سے علیحدگی کے لیے واٹس ایپ کی جاسوسی

شوہر سے علیحدگی کے لیے واٹس ایپ کی جاسوسی

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا جس کےلئے اس نے اپنے شوہر کے واٹس ایپ پیغامات اور ویڈیو ز کی جاسوسی شروع کردی ۔ خاوند کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیک  کرکے 9 ماہ تک اس کی نگرانی کرتی رہی اور پھر شوہر سے علیحدگی کی درخواست عدالت  میں  دائر کردی۔

میڈیا نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو شبہ ہوگیا تھا کہ شوہر ان سے منحرف ہو رہے ہیں۔ شبہ دور کرنے کے لیےمسلسل 9 ماہ تک ان کے تمام واٹس ایپ پیغامات کا جائزہ لیتی رہیں اور پھر علیحدگی اور طلاق کی درخواست کردی۔ شوہر نے تنازعہ سے بچنے کے لیے مصالحت کی پیش کش کی ہے۔

قانونی مشیر خالد ابو راشد نے واٹس ایپ کی کاپی کرکے اس کی نگرانی کی قانونی حیثیت پر قانونی رائے دیتے ہوئے کہا کہ خاتون نے جو کچھ کیا وہ قانون کی نظر میں جرم ہے۔ انفرمیشن کرائم کے دائرے میں آتا ہے جس کی سزا ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔ابو راشد نے کہا کہ شوہر یا بیوی یا باپ یا بھائی کوئی بھی کسی کے بھی موبائل کو ہیک کرنے کا مجاز نہیں۔ ایسا کرنا قانوناً جرم ہے۔ اس سلسلے میں خاندانی تعلقات کو بھی مد نظر نہیں رکھا جاتا۔ خاندان کا کوئی بھی فرد کسی بھی فرد کے موبائل کو ہیک کرنے یا اس میں مذکور معلومات حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔