Saturday, May 4, 2024
Homesliderشوہر کا بیوی کو مارنا،تلگو ریاستوں کی 84 فیصد خواتین مردوں کی...

شوہر کا بیوی کو مارنا،تلگو ریاستوں کی 84 فیصد خواتین مردوں کی حامی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایچ ایف ایس) کےحالیہ اعداد وشمار کے مطابق تلگو ریاستوں  تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں کی تقریباً 84 فیصد خواتین  مخصوص حالات میں مردوں کو اپنی بیویوں کو مارنے کا جواز پیش کرتی ہیں، جب کہ کم فیصد مردوں نے اس طرز عمل کو معقول قرار دیا۔ کرناٹک (77 فیصد)، منی پور (66 فیصد)، کیرالہ (52 فیصد)، جموں و کشمیر (49 فیصد)، مہاراشٹر (44 فیصد) اور مغربی بنگال (42 فیصد) دیگر ریاستیں ہیں

۔ وہ علاقہ جہاں خواتین کی ایک بڑی تعداد مردوں کو اپنی بیویوں کو مارنے کا جواز فراہم کرتی ہے۔این ایف ایچ ایس کے ایک سوال کے جواب میں،آپ کی رائے میں، کیا شوہر اپنی بیوی کو مارنا جائز ہے…؟اس کے جواب میں 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 30 فیصد سے زیادہ خواتین نے کہا، ہاں۔ سروے میں ان ممکنہ حالات کو پیش کیا گیا جن کے تحت ایک شوہر اپنی بیوی کو مارتا ہے، اگر اسے اس پر بے وفا ہونے کا شبہ ہے، اگر وہ سسرال والوں کی بے عزتی کرتی ہے۔ اگر وہ اس کے ساتھ بحث کرتی ہے، اگر وہ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم  کرنے سے انکار کرتی ہے، اگر وہ اسے بتائے بغیر باہر نکل جاتی ہے۔ اگر وہ گھر یا بچوں کو نظر انداز کرتی ہے،اگر وہ اچھا کھانا نہیں بناتی۔

 جواب دہندگان کی طرف سے مار پیٹ کا جواز پیش کرنے کی سب سے عام وجوہات گھر یا بچوں کو نظر انداز کرنا اور سسرال والوں کی بے عزتی کرنا ہے۔ 18 ریاستوں میں سے، 13 ریاستوں تلنگانہ، ہماچل پردیش، کیرالہ، منی پور، گجرات، ناگالینڈ، گوا، بہار، کرناٹک، آسام، مہاراشٹر، ناگالینڈ اور مغربی بنگال میں خواتین جواب دہندگان نے سسرال والوں کی بے عزتی کا حوالہ دیا۔ مار پیٹ کا جواز پیش کرنے کی وجہ تلنگانہ میں جہاں 84 فیصد خواتین نے اپنے شوہروں کے ہاتھوں مار پیٹ کا جواز پیش کیا۔خواتین کی سب سے کم آبادی جنہوں نے شوہروں کے ذریعہ مار پیٹ کا جواز پیش کیا وہ ہماچل پردیش میں تھی وہ صرف14.8 فیصد  ہے۔