Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںشہرکے مضافاتی علاقہ میں ملی ایک اور خاتون کی لاش

شہرکے مضافاتی علاقہ میں ملی ایک اور خاتون کی لاش

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر کا مضافاتی علاقہ شمس آباد میں جمعہ کی رات ایک اور خاتون کی لا ش ملی۔ یہاں سے کچھ ہی دور پر چہار شنبہ کی رات کو بھی ایک خاتون ویٹر نری ڈاکٹر کی جلی ہو ئی لا ش ملی تھی،جس کی عصمت دری کے بعد قتل کر کے جلادیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق،30سے 35سال کی عمر کی نامعلوم خاتون کی جلی ہو ئی لاش سیدولہ گٹہ مندر روڈ کے قریب،سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدودو کے قریب سے ملی ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دواجانہ منتقل کر دیا ہے۔

حیدرآباد سے 50کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شادنگر قصبے کے قریب ایک ویٹر نری داکٹر کی لاش ملنے کے ایک دن بعد یہ تازہ واقعہ پیش آیا۔ان واقعات سے خواتین کی حفاظت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ محمد محمود علی نے کہا کہ اس کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں کی جائے گی۔