Sunday, May 19, 2024
Homesliderشہر میں طوفانی بارش ،عوام کو گزشتہ سال کے سیلاب کا خوف...

شہر میں طوفانی بارش ،عوام کو گزشتہ سال کے سیلاب کا خوف ستانے لگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ چہارشنبہ کی رات جو تیز اور طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوا وہ  جمعرات کی صبح تک جاری رہا  جس نےجہاں شہر کو پانی سے بھر دیا وہیں عوام کو گزشتہ برس کے سیلاب کی یاد تازہ کروادی ۔ شہر کے متعدد علاقوں بشمول حیات نگر ، اوپل ، سرور نگر اور سعید آباد ، سکندرآباد  کے اکثر علاقوں میں  رات  بھر تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

دریں اثنا ، بنڈلہ گوڈا ، اُوپل میں زیادہ سے زیادہ 212.5 ملی میٹر بارش ہوئی ، اس کے بعد ونستھلی پورم میں 192.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کاپرا ، سری  لنگم  پلی ، خیرت آباد ، گولکنڈہ اور مارڈپلی میں بھی درمیانی سے  تیز بارش ہوئی۔

حیدرآباد میں جولائی میں اب تک43.9 فیصد زیادہ  بارش ہوئی ہے  جو مجموعی طور 243.4 ملی میٹر ہے – تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے ماہرین نے پیش قیاسی  کی ہے کہ اگلے دو دن میں شہر میں مختلف  مقامات پر ہلکی سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔ .شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات محکمہ (آئی ایم ڈی)  حیدرآباد کی پیش قیاسی کے مطابق ، شہر میں دن بھر ابر آلود آسمان رہے گا ، اس کے ساتھ ہی الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش ہوگی۔رنگاریڈی ، میڈچل-ملکاجگیری ، یاادادری بھونگیری ، جنگاوں ، راجنہ سرسیلا اور جگتیال سمیت متعدد دیگر اضلاع میں بھی زبردست بارش ہوئی۔چہارشنبہ کو میدک میں چیگنٹا میں سب سے زیادہ 227.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گزشتہ رات کی تیز بارش کی وجہ سے جہاں سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا وہیں نالوں کے اطراف موجود گھروں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوتا ہوا دیکھا گیاہے ۔حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے آئند چند دنوں تک موسم کے اس طرح ہونے کی وجہ سے چوکنا رہیں۔