Saturday, May 18, 2024
Homesliderشہر میں مفت پینے کے پانی کا منگل کو کے ٹی...

شہر میں مفت پینے کے پانی کا منگل کو کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ بلدی نظم ونسق اورشہری ترقیاتی وزیر کے ٹی راما راؤ منگل کو شہر میں ریاستی حکومت کے مفت پینے کے پانی کی فراہمی کے پروگرام کا باضابطہ آغاز کرنے کا امکان ہے۔ شہر میں تمام گھریلو کچی آبادی کے صارفین کو 20ہزار لیٹر واٹرسپلائی اسکیم کے تحت دسمبر 2020 سے زیرو واٹر بل جاری کیا جائے گا۔ عہدیدارپانی کےانفرادی میٹروں کوٹھیک کرنے پر زورنہیں دیں گے۔ گھریلو کچی آبادی کی کھپت کا اندازہ کچی آبادی کے پانی کے میٹر سے کیا جائے گا۔

تاہم 20 ہزار لیٹرمفت پانی کی سربراہی  اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے انفرادی گھریلو صارفین کو واٹرمیٹر لگانے کے لئے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔ 20 ہزار لیٹرس تک ہر ماہ میٹر ریڈنگ کے مطابق مفت استعمال اور 20 ہزار لیٹرس سے زیادہ کی کھپت کا اطلاق دسمبر 2020 سے لاگو ٹیرف کے مطابق کیا جائے گا۔ میٹروں کی تنصیب کے لئے بااختیار ایجنسیوں کی فہرست ایچ ایم ڈبلو ایس ایس بی کے ذریعہ دستیاب ہوگی۔

اسی طرح گھریلو اپارٹمنٹس (کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ اور کمپلیکس) اور گھریلو بلک صارفین کو میٹر لگانے کے لئے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔ فی فلیٹ یا مکان میں 20 ہزار لیٹرس تک میٹر ریڈنگ کے مطابق سربراہی آب مفت ہوگی اور 20 ہزار لیٹرس سے اوپر کی کھپت وصول کی جائے گی ۔ متعلقہ بورڈ واٹرمیٹر کے لئے ضروری پیرامیٹرز کی نشاندہی کرے گا جو صارفین کو ان کی قیمت پر اسی خصوصیات کو انسٹال میں مدد فراہم کرے گا۔

اس اسکیم سے 9.84 لاکھ گھر مستفید ہوں گے۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی ایک کلو لیٹر پانی کی فراہمی کے لئے تقریبا  47 روپے خرچ کرتا ہے اور پورے شہر کو تقریبا 468 ایم جی ڈی سربراہی آب ہوتی ہے۔ اہل مستحقین کو اپنا آدھار نمبر کسٹمر اکاؤنٹ نمبرسے منسلک کرنا ہوگا۔ یہ می سیوا مراکز یا ایچ ایم ڈبلو ایس ایس بی کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔

صارفین کو یکم اپریل 2021 ء تک مفت پانی سے فائدہ اٹھانے کے لئے بااختیار ایجنسیوں کے ذریعے میٹروں کو ٹھیک کرنے کے لئے 31 مارچ 2021 ء تک کا وقت دیا جائے گا۔ چونکہ آدھار سے منسلک ہونے اور میٹروں کی تنصیب میں وقت لگ سکتا ہے ، اس لئے بل 1 اپریل 2021 سے جاری کیے جائیں گے ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اہل گاہک یکم دسمبر 2020 ء سے پانی کی فراہمی کے مفت فائدہ پر پوری طرح اثر انداز ہو رہے ہیں۔