Thursday, May 16, 2024
Homesliderشیخ محمد بن راشد دبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ

شیخ محمد بن راشد دبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ  دبئی کے مختلف علاقوں میں  ایک گروپ کے ہمراہ سائیکل چلاتے نظر آرہے ہیں۔ حاکم دبئی نے اس دوران نماز مغرب بھی ادا کی۔ لوگوں نے ان مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرلیا۔یاد رہے کہ شیخ محمد بن راشد وقتا فوقتا عوام سے ملنے، ان کی ضروریات دریافت کرنے اورانہیں ملکی قیادت کے ساتھ اپنائیت کا احساس دلانے کے لیے اس قسم کی سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔

کسی بھی شاپنگ سنٹر میں پہنچ کر عام لوگوں کے ساتھ شاپنگ کرنے لگتے ہیں۔ کبھی کسی ریستورنٹ جاکر عام گاہکوں کے ساتھ ظہرانہ یا عشائیہ  کر لیتے ہیں۔اس موقع پر مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوانے کا اہتمام کرتے ہیں اورکبھی اپنا کوئی ایسا مسئلہ بھی حل کروالیتے ہیں جس کے لیے وہ اس قسم کے یادگار لمحات کی تلاش میں رہتے ہیں۔اس سے قبل شیخ محمد بن راشد کی موٹر سائیکل پر تصویر بھی سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تھی۔

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد نے بھی شیخ محمد سائیکلنگ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو بعد میں شیخ محمد اور اس کے ساتھیوں کے رہائشی علاقے میں سینڈی سڑک کے کنارے نماز پڑھتے ہوئے سامنے آئے۔