Monday, May 6, 2024
Homesliderشیخ پیٹ کے عوام ووٹ دیں گے لیکن کسی کارپوریٹر کو منتخب...

شیخ پیٹ کے عوام ووٹ دیں گے لیکن کسی کارپوریٹر کو منتخب نہیں کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: جوبلی ہلز علاقہ  جو کہ  شیخ یپٹ کے تحت آتا ہے  ، کے آس پاس آباد کالونیوں کو  گذشتہ چھ برسوں میں مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیاہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ علاقے میں شہری مسائل اور بھی خراب ہوتے گئے ہیں۔ ترقی کی کمی کی وجہ سے مشتعل ، متعدد کالونیوں جیسے ویرات نگر ، ایم جی نگر ، آدتیہ نگر ، سوریہ نگر اور تیجا نگر میں عوام اپنے سیاسی لیڈروں سے اتنے بیزار ہوچکے ہیں کہ اب ان کے ذہنوں میں جی ایچ ایم سی انتخابات میں ناٹو پر ٹک لگانے کا ایک ہی راستہ دیکھائی دے رہا ہے ۔ متعدد سڑکیں خراب حالت میں ہیں ، جبکہ اندرونی گلیوں ، مین سڑکوں اور حکیم پیٹ کنٹہ جھیل کے آس پاس تعمیراتی ملبہ صحت کےلئے مضمر ہوچکا  ہے۔

یہاں کی عوام نے کہا ہےکہ جوبلی ہلز کے علاقوںمیں سیلاب سے بچنے کے لئے طوفان کے پانی کے نکاسی کے نظام کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں  سیاسی لیڈروں کے بیانات میں جس ترقی  کی بات کی جاری ہے اس ترقی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں صرف  نالوں  کی صفائی اور مناسب سڑکوں کی ضرورت ہے۔ عام انتخابات کے بعد  ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ، اور نہ ہی کوئی ایک سیاستدان ہماری سڑکوں پر آیا۔ یہ علاقہ مچھروں سے بھرا ہوا ہے ، اور یہاں بدبو پھیلی ہوئی ہے۔ ہم کسی کو ووٹ کیوں دیں؟ تمام افراد کا یہ مشترکہ سوال ہے  ۔

یہ سیاستدان نہیں ہیں،  یہ حکومت ہے جو علاقے کی ترقی کے لئے متعصب ہے۔ ہم  جوبلی ہلز کے رہائشیوں سے اتنا ہی ٹیکس لیا جاتا ہے ۔اس خصوص میں اظہار خیال کرتے ہوئے  سکینہ فاؤنڈیشن کے صدر اور سوریہ نگر کے رہائشی آصف حسین سہیل نے کہا ہے  کہ ہم ایک ہی حلقے کے تحت آتے ہیں ، لیکن ہمیں یکسر نظرانداز کیا گیا ہے۔ جوبلی ہلز میں وسیع پیمانے پر ترقی ہو رہی ہے۔ لیکن  جب کوئی  بس فلم نگر کو عبور کرتا ہے  تو یہ علاقہ   شہر کا مضافاتی علاقہ نظر آتا ہے۔ اسی وجہ سے ،ہم نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے اور ہم رائے دہندگان سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ نوٹا منتخب کریں۔ ہم ووٹ دیں گے ، لیکن سیاستدانوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

 شیخ پیٹ کے ویرت نگر کے رہائشی ایم سدھیر نے کہا پائپ لائن اور نکاسی آب کا بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم حکومت سے سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت کے لئے درخواست کرتے رہے ہیں  لیکن اس کی طرف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ ترقی کو فراموش  تو درکنار  یہاں بنیادی سہولیات  فراہم کرنے  میں بھی  حکومت ناکام  ہے۔ مسائل کی بہتات ہے اور شیخ پیٹ کے علاقے میں متعدد سڑکیں خراب حالت میں ہیں  جبکہ اندرونی گلیوں ، اہم  سڑکوں اور حکیم پیٹ کنٹہ جھیل کے آس پاس تعمیراتی ملبہ صحت کےلئے  مضمر ہے۔