Saturday, June 1, 2024
Homesliderشیفالی اور رانا آئی سی سی ایوارڈز کےلئے نامزد

شیفالی اور رانا آئی سی سی ایوارڈز کےلئے نامزد

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی اُبھرتی نوجوان کھلاڑی شفالی ورما اور آل راؤنڈ سنہہ رانا کو آئی سی سی کی جانب سے ماہ جون کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیاہے۔ جیسا کہ ان کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف منعقدہ ونڈے سیریز میں شاندار مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی ان کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ کی بائیں ہاتھ کی اسپنر سوفی ایکلیسٹون کو بھی خاتون زمرے کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیاہے۔

مرد زمرے کے ایوارڈ کیلئے نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیوڈ کونوے اور فاسٹ بولر کائیل جیمسن کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک کو ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ 17 سالہ شفالی نے پہلے ہی محدود اوورس کی کرکٹ میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی اور اب انھوں نے انگلینڈ کے خلاف منعقدہ واحد ٹسٹ میں طویل طرز کی کرکٹ میں کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے بھی متاثرکن مظاہرہ کیا ہے۔ شفالی نے ہندوستان کی جانب سے پہلی اور کسی بھی ملک کی جانب سے چوتھی ایسی کھلاڑی بنی ہیں جنھوں نے پہلے ہی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

شفالی نے پہلی اننگز میں 96 اور دوسری اننگز میں 63 رنز اسکور کئے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی کھلاڑی کی جانب سے پہلے ہی مقابلے میں اعظم ترین انفرادی اسکور کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دو مقابلوں میں انھوں نے 85.50 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 59 رنز اسکور کئے۔ دوسری جانب آل راؤنڈ ر رانا نے ٹسٹ کیرئیر کا شاندار آغاز کیا جیسا کہ انھوں نے 154 گیندوں میں ناقابل تسخیر 80ر نز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک امکانی شکست سے محفوظ رکھا۔

 

کوہلی 5 ویں اور راہول  چھٹے مقام پر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی پانچویں اور وکٹ کیپر بیٹسمین کے ایل راہول ایک مقام کی ترقی کے بعد چھٹے مقام پر پہونچے ہیں جیسا کہ آئی سی سی نے تازہ ترین ونڈے درجہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ کوہلی کے 762 نشانات ہیں اور وہ درجہ بندی میں ڈیوڈ میلان، آرون فنچ، بابر اعظم اور ڈیوڈ کونوے کے بعد پانچویں مقام پر موجود ہیں۔ راہول جن کے نشانات کی تعداد 743 ہے وہ آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل کے ساتھ ایک مقام کی ترقی کے بعد بالترتیب چھٹے اور ساتویں مقام پر پہنچے ہیں۔ راہول اور کوہلی آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل صرف دو ہندوستانی کھلاڑی ہیں جبکہ بولرس اور آل راؤنڈرس کی فہرست میں کوئی ہندوستانی موجود نہیں ہے۔

ونڈے درجہ بندی میں کوہلی اور ان کے نائب روہت شرما سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں موجود ہیں۔ دونوں بابر اعظم کے بعد دوسرے اور تیسرے مقام پر موجود ہیں۔ بولروں کی فہرست میں جسپریت بمراہندوستان کے ایسے واحد کھلاڑی ہیں جو سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں موجود ہیں۔ ایک مقام کے نقصان کے بعد وہ چھٹے مقام پر پہنچے جبکہ رویندر جڈیجہ آل راؤنڈرس کی فہرست میں نویں مقام پر ہیں۔ ٹی20 درجہ بندی میں ڈی کاک9 مقامات کی ترقی سے 13 ویں مقام پر پہنچ گئے۔