Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگشیوندر یونیورسٹی میں ایم بی اے میں اسکالر شپس کے ساتھ داخلوں...

شیوندر یونیورسٹی میں ایم بی اے میں اسکالر شپس کے ساتھ داخلوں کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ شیوندر یونیورسٹی جوکہ ہمہ مضامین اور ریسرچ کیلئے معروف یونیورسٹی ہے، جس میں اپنے ایم بی اے پروگرام میں داخلوں کا اعلان کیا ہے جیسا کہ تعلیمی سال کا آغاز جولائی 2020ءکو ہوگا۔ ایم بی اے میں داخلوں کے علاوہ اس نے اپنے انڈر گریجویٹ اور ڈاکٹوریل پروگرام میں بھی داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں جوکہ 15 فروری سے داخل کی جاسکتی ہیں۔

گلوبل ایمرشن پروگرام کے تحت ایم بی اے کی تعلیم فراہم کی جائے گی اور یونیورسٹی کے تحت 2.5 لاکھ اسکالر شپس بھی فراہم کی جارہی ہے جس کے تحت طلبہ لندن میں تین ہفتوں کیلئے خصوصی پروگرام میں شرکت کرسکتے ہیں جہاں بین الاقوامی سطح کے گیسٹ اسپیکرس اور فیکلٹی کلاسیس لیں گے۔ دریں اثناءاسکالرشپ خالص میرٹ کے تحت فراہم کی جائے گی جس میں ایم بی اے کی صدفیصد ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔

 اس ضمن میں یہاں شہر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسکول آف مینجمنٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شبہورو سین نے کہا ہیکہ شیوندر یونیورسٹی مینجمنٹ پروگرام کیلئے اعلیٰ فیکلٹیز کی خدمات حاصل کرنے کے علاوہ عالمی سطح کے چیلنجس کے پیش نظر نصاب فراہم کرتی ہے۔ ایم بی اے کے علاوہ بی یو ایم ایس کیلئے تعلیمی سال میں 7 نشستوں پر داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ایسے طلبہ جنہوں نے بیچلر ڈگری میں 50 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں اور سی جی پی اے یا اس کے مماثل کسی بھی یونیورسٹی کا امتحان کامیاب کیا ہو، ایسے طلبہ جوکہ سال آخر کے نتیجہ کے بھی انتظار کررہے ہیں وہ بھی داخلہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

 داخلہ کیلئے کیاٹ 2019، این ایم اے 2019، ایکس اے ٹی 2020، سی ماٹ 2020، کے علاوہ 2016ءجی میاٹ کے نشانات بھی قابل قبول ہوں گے۔ بی یو ایم ایس میں داخلہ کیلئے خواہشمند طالب علم کا بارہویں جماعت کامیاب ہونے کے علاوہ ایس این یو، ایس اے ٹی اور اکیڈیمک پروفینسی ٹسٹ میں کامیاب ہونا لازم ہے جبکہ پی ایچ ڈی کی 10 نشستوں پر بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں جس کیلئے پوسٹ گریجویشن میں 60 فیصد نشانات کے علاوہ دیگر امتحانات کے نشانات بھی ضروری ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے sme.snu.edu.in ملاحظہ کریں۔