Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںشیو سینا کی دھمکی کے بعد تاج محل میں سخت حفاظتی انتظامات

شیو سینا کی دھمکی کے بعد تاج محل میں سخت حفاظتی انتظامات

- Advertisement -
- Advertisement -

آگرہ : شیوسینا کی جانب سے ساون کے مہینے میں ہر پیر کو تاج محل کے پاس آرتی کرنے کی دھمکی دئے جانے کے بعد آگرہ کے ضلع انتطامیہ نے،آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا  کی درخواست پرتاج محل کے باہر حفاظتی انتظامات کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

عہدیداروں نے ایک خط لکھا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ قدیم یادگاروں،آثار قدیمہ سائٹس اور رینج ایکٹ،1958 کے کسی بھی طرح کی مذہبی مشق اورمحفوظ یادگار میں نئی روایت کا آغاز، ایکٹ کے قواعد کے خلاف ہے۔

آگرہ شیو سینا کے صدر  وینو لاونیا نے 17جولائی کو ضلع انتطامیہ اور پولس کو چیلنج کیا تھا کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو تاج محل میں آرتی کرنے سے روک کر دکھائیں۔وینو لاونیا نے کہا تھا کہ تاج محل مقبرہ نہیں ہے،یہ تیجو مہالہ،شیو کا مندر ہے۔اور ہم ساون کے مہینے کے ہر پیر کو تیجو مہالہ پر آرتی کریں گے۔

آگرہ کے سرکل  وسنت سوارانکر نے کہا کہ تاج محل میں کوئی آرتی و پوجا کا مظاہرہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع حکام سے تاج محل کے باہر مناسب سکیوریٹی انتطامات کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ (ADM)کے پی سنگھ نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے حالات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اور اے ایس آئی کی درخواست کے مطابق مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب اس طرح کا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،گذشتہ سال تاج محل کے اندر مسجد میں خواتین کے ایک گروہ نے پوجا کی تھی،تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ یہ اصل میں شیو مندر تھا۔2008میں شیو سینا کے کارکنوں کا ایک گروہ تاج محل میں گھس کر،اور ہاتھ جوڑ کر مذہبی رسم ادا کی تھی۔اور پولس کے آنے کے بعد وہ منتشر ہو گئے تھے۔