Monday, May 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںصدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم کی برقراری پر،ہائی کورٹ نے جاری...

صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم کی برقراری پر،ہائی کورٹ نے جاری کی نوٹس

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :  سابق رکن قانون ساز کونسل محمد سلیم کی قانون ساز کونسل کی رکنیت ختم ہونے کے باوجود صدر نشین وقف بورڈ کی حیثیت سے عہدہ پر برقراری کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے صدر نشین وقف بورڈ کی بر قراری کے مسئلہ پر داخل کردہ درخواست کو سماعت کے لئے قبول کر لیا۔

جسٹس راج شیکھر ریڈی نے درخواست کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل کی سماعت کی اور محکمہ اقلیتی بہبود،وقف بورڈ اور صدر نشین وقف بورڈ محمد سلیم کو اندرون 10یوم جواب داخل کرنے کی نوٹس جاری کی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل عدالت کو بتایا کی وقف ایکٹ کی دفاع 14کے تحت اسمبلی یا کونسل کی رکنیت ختم ہوتے ہی بورڈ کی رکنیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔لہذاصدر نشین کے عہدہ پر بر قرار رہنا وقف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ موجودہ صدر نشین اہم فیصلے کر رہے ہیں۔

مقدمہ کی آئندہ سماعت 10دن بعد ہوگی۔