Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگصدر رام ناتھ کوئند اور وزیر آعظم نریندر مودی نے مہاتما گاندھی...

صدر رام ناتھ کوئند اور وزیر آعظم نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کو خراج پیش کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: چہارشنبہ کو مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی کے موقع پر وزیر آعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کیا اور انہیں خراج پیش کیا۔وزیر آعظم نے مہاتما گاندھی کو خراج پیش کرنے کے لئے راج گھاٹ میں انکی سمادھی کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند،نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اوردیگر معززین بھی موجود تھے۔

بعد میں وزیر آعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی امن،ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لئے وابستگی رہی۔اور بابائے قوم نے ایسی دنیا کا تصور کیا جہاں غریبوں کو طاقت ملتی ہو۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ”ان کے خوابوں کو سمجھنے کے لئے سخت محنت کرتے رہیں گے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے ٹویٹ کیا کہ ”مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ہم سب کے لئے موقع ہے کہ خود کو حق،عدم تشدد،ہم آہنگی، اخلاقیات اور سادگی کی اقدار کے لئے سر خرو ہوں۔ان کا پیگام سب کے لئے اہم ہے۔جب ہم مہاتما کے ان کینے یوم پیدائش پر عقیدت پیش کرتے ہیں،تو آئیے اپنی روز مرہ زندگی کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔یہ بابائے قوم کو حقیقی خراج ہوگا۔وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے بھی ٹویٹ کے ذریعہ خراج پیش کیا۔