Saturday, May 18, 2024
Homesliderصفورہ کی بہادری کو سلام :فردوس

صفورہ کی بہادری کو سلام :فردوس

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر لیڈر ایڈوکیٹ فردوس احمد ٹاک نے ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ صفورہ زرگر کی دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کئے جانے کے اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہن صفورہ پھر سے گھر لوٹ رہی ہیں ان کی بہادری کو سلام۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا بہن صفورہ زرگر پھر سے گھر لوٹ رہی ہیں۔ ان کی جرات اور بہادری کو سلام۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ملک میں جہاں قسطائی حکومت میں کوئی انسانیت اور بہادری باقی نہیں رہ گئی ہے، وہیں اب بھی قانون کی بالادستی قائم ہے۔

فردوس ٹاک نےمزید کہا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ خاندا ن کے لئے ایک اچھی خبر ہے جو انہیں جیل سے باہر نکالنے کے لئے بہت جدوجہد کررہے تھے۔انہیں عدالت نے انسانی بنیادوں پر ضمانت دی ہے۔ یہ طرز رسائی  حکومت کو اختیار کرنا چاہیے تھا کیونکہ جہاں صفورہ حاملہ تھیں وہیں ان کی ماں کورونا وائرس سے متاثر تھیں۔ یہ اب عیاں ہوچکا ہے کہ اس حکومت میں انسانیت نہیں ہے۔

فردوس ٹاک نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہمارا قانون پر پورا بھروسہ تھا۔ میرا ماننا ہے کہ قانون کی بالادستی اب بھی قائم ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سبھی سیاسی قیدیوں جنہیں اختلاف رائے کے جرم میں جیلوں میں بند کیا گیا ہے، کو بھی جلد رہا کیا جائے گا۔

بتادیں کہ ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ صفورہ زرگر گذشتہ قریب ڈھائی ماہ سے دہلی کی تہاڑ جیل میں بند تھیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر اور جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی میڈیا کوآرڈی نیٹر صفورہ پر دہلی میں رواں برس فروری میں بھڑکنے والے بھیانک فسادات کی کلیدی سازشی ہونے کا الزام ہے۔