Saturday, May 18, 2024
Homesliderطالب علم کی خوکشی ، ٹیچر کو موت کا ذمہ دار ٹہرنے...

طالب علم کی خوکشی ، ٹیچر کو موت کا ذمہ دار ٹہرنے کا نوٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ضلع وقارآباد میں ہری کرشن عرف عرف وینکٹیا دسویں جماعت کا ایک طالب علم  خودکشی کرلی ہے  اور اس طالب علم نے خود کشی کا ایک نوٹ چھوڑ ا ہے جس میں کہا  ہے کہ اس کے ایک اساتذہ نے اسے  متنبہ کیا ہے کہ وہ اسکول نہ آے اور وہ  انھیں اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔

اس واقعہ پر  سب انسپکٹر وٹل لال ریڈی نے کہا کہ ٹیچر کے خلاف خود کشی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ،وینکٹیا ، جو کولکاچیرلا منڈل کے گاؤں چیلاپور سے تعلق رکھتے ہیں  اس کا 2 فروری کو جب دوبارہ اسکول  کھولا گیا تووہ  اسکول گیا تھا۔ تاہم ،اس کے ایک اساتذہ نے مبینہ طور پر اس سے کہا  کہ کلاس میں شرکت کے لئے اپنے والدین کا خط حاصل کریں کیونکہ یہ لازمی ہے۔ انہوں نے لڑکے کو کسی بھی لڑائی جھگڑے (جو اس نے ماضی میں کیا تھا) میں ملوث ہونے سے بھی متنبہ کیا اور اسے گھر پر رہنے اور آن لائن کلاسوں میں شرکت کرنے کی ہدایت دی ۔

اس واقعہ کے بعد ، وینکٹیاہ دو دن تک گھر میں رہا۔ جمعہ کے دن  جب اس کے والدین پینٹایا اور نرسما کام کے بعد گھر واپس آئے تو انہوں نے اپنے بیٹے کو لٹکا ہوا پایا۔ انہیں کمرے میں ایک نوٹ بھی ملا ، جس میں کہا گیا ہے  رمیش سر دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر میں اسکول جاتا ہوں تو مجھے ماریں گے  ۔ وہ مجھے گھر پر رہنے اور آن لائن کلاسوں میں شرکت کے لئے مجبور کررہا ہے۔ میرے گھر کے قریب لوگوں نے مجھ سے یہ بھی پوچھا کہ میں اسکول کیوں نہیں جا رہا ہوں ، لیکن میں نے انہیں کچھ نہیں بتایا۔پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم اس معاملے میں فوری کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جارہاہے ۔