Saturday, May 4, 2024
Homeبین الاقوامیطلاق دینے کے بعد بیوی کو بندریا کہہ کر مخاطب کرنے والے...

طلاق دینے کے بعد بیوی کو بندریا کہہ کر مخاطب کرنے والے پر بھاری جرمانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔  بیوی کو طلاق دینے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک شعری تخلیق میں اسے بندریا کہہ کر مخاطب کرنے پر عدالت نے ملزم کو 20 ہزار کا جرمانہ عاید کردیا اور کہا کہ سابق شوہر نے خاتون کی تذلیل کی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق مطلقہ خاتون کو بندریا کہنے پر متحدہ عرب امارات کی عدالت نے شہری کو  سزا سنادی ہے۔ ایک عرب شوہر نے بیوی کو طلاق دینے کے بعد بیوی کے خلاف ایک قصیدہ تحریر کیا اور اسے سوشل میڈیاپر شائع کر دیا۔ قصیدے میں بیوی کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے بندریا کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا۔

مطلقہ سے کہا گیا کہ تم بندریاہو اور بندریا  میرے گھر میں نہیں رہ سکتی۔ میرے گھر سے دفع ہوجاؤ۔ اپیل کورٹ نے مطلقہ کو بندریا کہنے والے اماراتی  شہری کو بیس ہزاردرہم جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اماراتی شہری نے  سوشل میڈیا پر جو قصیدہ جاری کیا ہے، اس سے اس کا مقصد اپنی مطلقہ کی شناخت بگاڑنا، اسے بدنام کرنا اور نقصان پہنچانا تھا۔

عدالت نے  بیس ہزار درہم جرمانے کی سزا کا جواز بیان کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اماراتی شہری نے واٹس ایپ پر اس قسم کے پیغامات پے درپے جاری کیے۔ اس نے طلاق کے بعد ساحل پر سیر سپاٹے کے دوران سابق بیوی کی وڈیو کلپ اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈالدی تھیں۔اماراتی شہری نے عدالت پہنچ کر اپنا موقف یہ کہہ کر بیان کیا کہ میں نے اپنی سابق بیوی کی کوئی بے عزتی نہیں کی، میں نے اسے کوئی ایسا پیغام نہیں بھیجا جس سے اس کی تذلیل ہوتی ہو۔

وکیل  نے سارا معاملہ عدالت کے سامنے رکھ دیا ہے اور ساتھ ہی مطلقہ کے خلاف سابق شوہر کے وہ پیغامات بھی پیش کردیئے جن میں اس نے اپنی مطلقہ کے ساتھ بدزبانی کی تھی۔ عدالت کے سامنے یہ بات روزن روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ سابق شوہر نے اپنی مطلقہ کے خلاف بدزبانی کی ہے اور وہ اس کا مجرم ہے۔اماراتی عدالت نے مطلقہ کو بندریاکہنے والے شوہر کا موبائل ضبط کرنے، عدالت کا خرچ ادا کرنے اور وکلاء کی فیس پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔