Saturday, May 18, 2024
Homesliderعازمین حج کےلئے ویکسین کے انتظامات :نقوی

عازمین حج کےلئے ویکسین کے انتظامات :نقوی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ مرکزی اقلیتی وزیر امور مختار عباس نقوی نے آج کہا ہے کہ ہندوستان سے حج  کےلئے جانے والے افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ وہ جنوبی ممبئی کے حج ہاؤس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے عہدیداروں اور حج گروپ منتظمین کے اجلاس کی صدارت کے بعد وہ بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے  کہ حج 2021 کے لئے درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 جنوری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر حاجی کے سفر کے دوران اخرجات  اور  تخمینہ لاگت کم کردی گئی ہے۔ نقوی نے کہا کہ اب تک جملہ درخواست دہندگان میں 50 فیصد کے قریب خواتین ہیں اور 700 سے زائد خواتین اب تک بغیر محرم کے (مرد ساتھی) زمرے کے تحت درخواست دے چکی ہیں۔ اس زمرے کے تحت 2100 سے زیادہ خواتین نے حج 2020 کے لئے درخواست دی تھی۔

وزیر نے  خواتین کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خواتین حج 2021 جائیں گی کیونکہ حج 2020 کے لئے ان کے ذریعہ بھرا ہوا درخواست حج فام 2021 کے لئے بھی قابل قبول  ہے۔ نقوی نے کہا ہے کہ وبائی صورتحال اور ایر انڈیا اور دیگر ایجنسیوں کے تاثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج 2021 کے روانگی کے مراکز کو کم کر کے 10 کردیا گیا ہے۔ ان 10 مقامات میں احمد آباد ، بنگلورو ، کوچی ، دہلی ، گوہاٹی ، حیدرآباد ، کولکتہ ، لکھنؤ ، ممبئی اور سری نگر ہیں۔ اس سے قبل  ملک بھر میں 21 مراکز تھے۔ سعودی حکام نے جون میں اعلان کیا تھا کہ وبائی امراض کی وجہ سے ملک کے باہر سے آنے والے زائرین کو سعودی عرب داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی لیکن اب حالات میں بہتری ہوئی ہے جس کی بنیاد پر یہ امید بڑھ گئی ہے کہ اس سال حج اپنے وقت پر ہوگا ۔یاد رہے کہ اس سال حج جولائی میں ہوگا۔