Tuesday, May 21, 2024
Homesliderعامر خان کی حمایت کرنا ہریتک روشن کو مہنگا پڑگیا

عامر خان کی حمایت کرنا ہریتک روشن کو مہنگا پڑگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ فلموں کے خلاف لوگوں کا غصہ کم ہوتا نظر نہیں آ رہا۔عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا حال ہی میں بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا کے رجحان کے خراب دور سے گزری ہے۔ جس کا اثر فلم کے بزنس پر پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن بھی بائیکاٹ کے رجحان سے گزری۔ اب ہریتک روشن اس ٹرینڈ کا نیا شکار بن گئے ہیں۔ دراصل حال ہی میں ہریتک روشن نے ٹویٹر پر عامر خان اور کرینہ کپور اسٹارر فلم لال سنگھ چڈھا کی تعریف کی تھی۔

 اس کے ساتھ ہی فلم اسٹار نے مداحوں سے یہ فلم دیکھنے کی اپیل بھی کی۔ اب یہ ٹویٹ ان کے لیے مسئلہ بن گیا ہے۔ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی حمایت میںہریتک روشن کے اترنے سے انٹرنیٹ صارفین کافی پریشان ہیں۔ جس کے بعد اداکار  ہریتک روشن کی آنے والی فلم وکرم ویدھا کے خلاف مداحوں کا غصہ بھڑک اٹھا ہے ۔ لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن کے بعد اب انٹرنیٹ صارفین ہریتک روشن کی فلم وکرم ویدھا کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ جس کے بعد یہ فی الحال ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے ریتک روشن کی فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکوئی اس ریمیک فلم کو کیوں دیکھے گا جب کہ اس کی کلاسک اصل فلم ہندی میں پہلے سے موجود ہے۔ وکرم ویدھا کا بائیکاٹ کریں۔

تو وہیں ایک انٹرنیٹ صارف نے کہا کہ بالی ووڈ والے کیا کر رہے ہیں، صرف ریمیک بنا رہے ہیں۔ ہر فلم کا بائیکاٹ کریں۔ وکرم ویدھا بلاک بسٹر تامل فلم کا ریمیک ہے۔ جو لوگ نہیں جانتے، ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ فلم وجے سیتوپتی اور آر مادھون اسٹارر فلم وکرم ویدھا کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ فلم بھی اسی نام سے تامل زبان میں دوبارہ بنائی گئی۔ اس فلم کو اصل فلم کے ہدایت کار جوڑی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔