Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںعام آدمی پارٹی کی خاتون امیدوار سمیت جملہ آٹھ اُمیدواروں کے پرچہ...

عام آدمی پارٹی کی خاتون امیدوار سمیت جملہ آٹھ اُمیدواروں کے پرچہ نامزدگی کئے گئے رد

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:حلقہ لوک سبھا گو تم بدھ نگر سے عام آدمی پارٹی کی خاتون اُمیدوارشویتا شرما سمیت جملہ آٹھ اُمیدواروں کے پرچہ نامزدگی نا منظور کر دئے گئے۔اور اس نشست پر فی الحال 13اُمیدوارمیدان میں ہیں۔28مارچ کو نام واپس لئے جانے کے بعد ہی جملہ امیدواروں کا پتہ چلے گا۔

عام آدمی پارٹی نے پروفیسر شویتا شرما کو گوتم بدھ نگر سے اُمیدوار بنایا تھا۔انہوں نے مقررہ وقت میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔منگل کو پرچوں کی جانچ کے بعد انکا پرچہ نامزدگی نا منظورکر دیا گیا۔ضلعی انتخابی دفتر نے عام آدمی پارٹی کے قومی پارٹی نہ ہونے ،وہ دیگر وجوہات کی وجہ سے نامزدگی رد کردی۔عام آدمی پارٹی کی خاتون اُمیدوار کا پرچہ نامزدگی رد ہونے سے پارٹی کارکن مایوس ہیں۔اب پارٹی اور خاتون امیدوار عدالت جائیں گے اور ضلعی انتخابی دفتر سے نامزدگی رد کئے جانے کو چیلینج کریں گے۔

شویتا شرما اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کی رشتہ دار ہیں۔چرچا تھی کہ برہمن ذات سے تعلق رکھنے کی وجہ سے وہ بی جے پی کے امیدوار کو شکست دے سکتی ہیں۔لیکن پرچہ نامزدگی کے رد ہونے سے یہ ممکن نہ ہو سکا ۔

شویتا شرما کے علاوہ جن دیگر امیدواروں کے پرچہ نامزدگی رد کئے گئے ہیں اُن میں آزاد اُمیدوارسنیل گوتم،آزاد امیدوار سبھاش چندر گوئل،راشٹریہ علماء کونسل کے اقبال،آزاد امیدوار جگدیش،آزاد امیدوار آدیش تیاگی،بھارتیہ بھائی چارہ پارٹی کے سریندراور سواتنتر جنتا راج پارٹی کے برجیش کوری شامل ہیں۔

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تک کُل 21لوگوں نے پرچے بھرے تھے۔جسمیں عام آدمی پارٹی کی خاتون امیدوار تھیں۔آخری دن 17لوگوں نے نامزدگی داخل کی تھی۔ان میں 12مقامی پارٹیوں کے امیدوار اور پانچ آزاد شامل تھے۔