Wednesday, May 22, 2024
Homeبین الاقوامیعبدالفتاح السیسی 2030 تک مصر کے صدر منتخب

عبدالفتاح السیسی 2030 تک مصر کے صدر منتخب

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ۔ عبدالفتاح السیسی مصر میں ہونے والے استصواب رائے (ریفرنڈم) میں کامیابی کے بعد2030 تک صدارت کی کرسی پر فائز ہوگئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق آئینی ترمیم کے لیے گزشتہ تین دن سے جاری ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان مصر کے الیکٹرول بورڈ نے کیا۔ نیشنل الیکشن اتھارٹی کے سبراہ لاسن ابراہیم نے کہا کہ عوام نے واضح اکثریت کے ساتھ آئینی تبدیلی کو منظورکیا ہے جس میں 88.83 فیصد افراد نے ہاں جبکہ 11.17 فیصد افراد نے نہیں پر ووٹ دیا۔ یہ ریفرنڈم آزادی کے طاقتور جمہوری ماحول میں ہوئے ۔

دریں اثناءانسانی حقوق کی تنظیموں نے ریفرنڈم پر عائد کی جانے والی شرائط اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو دباؤ میں رکھنے کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ نے السیسی کے حق میں کی جانے والی آئینی تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔مصر کے آئین میں20 ترامیم کی جائیں گی جن میں 64 سالہ السیسی کے اقتدار کو نہ صرف بڑھانے بلکہ انہیں اس کے بعد تیسری مرتبہ اقتدار دینا شامل ہے ۔

ایک ترمیم کی مدد سے السیسی کا اقتدار6 سال کے عرصے پر محیط ہوجائے گا اور یوں موجودہ دورِ اقتدار2024 میں اختتام پذیر ہوگا جبکہ ایک دوسری ترمیم کی مدد سے السیسی کو2030 تک صدر رہنے کا اختیار حاصل ہوگا۔اس سے قبل مصر کے آئین میں صدارتی مدت4 سال پر محیط تھی جس کے تحت عبدالفتح السیسی کے اقتدار کی مدت 2022 میں اختتام پذیر ہونی تھی۔عبدالفتاح السیسی گزشتہ برس ریفرنڈم کے ہی ذریعہ 2022 تک دوسری مرتبہ ملک سے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ یاد رہے کہ فوجی بغاوت کے ذریعے منتخب صدر ڈاکٹرمحمد مرسی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد2014 میں عبدالفتاح السیسی پہلی مرتبہ مصر کے صدر بنے تھے ۔