Saturday, May 18, 2024
Homesliderعثمانیہ یونیورسٹی کا 81 واں کنویکشن ،درخواست داخل کرنے کی 30 ستمبر...

عثمانیہ یونیورسٹی کا 81 واں کنویکشن ،درخواست داخل کرنے کی 30 ستمبر آخری تاریخ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ عثمانیہ یونی ورسٹی کا81 واں کنویکشن  (تقریب تقسیم اسناد)اکٹوبر کے دوسرے ہفتہ میں منعقد شدنی ہے ۔تقریب کے دوران یونیورسٹی تمام پروگراموں کے سالانہ اور سپلیمنٹری امتحانات کے کامیاب امیدواروں کو ڈگریاں ، ڈپلوما اورگولڈ میڈل دے گی جن میں جولائی 2018 سے جون 2020 تک منعقد ہونے والی فاصلاتی تعلیم شامل ہے جبکہ  30 ستمبر 2021 پربھی غور کیا جائے گا۔

تمام پی ایچ ڈی ڈگریاں اور پی جی/ایم فل/پی ایچ ڈی گولڈ میڈل کانووکیشن میں پیش کیے جائیں گے۔ تاہم  یو جی ڈگری گولڈ میڈل کانووکیشن کے بعد متعلقہ کالجوں میں دیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں  پی جی ، یو جی ، ڈپلومہ اور ایم فل پروگراموں کو یونیورسٹی ، الحاق یا خودمختار کالجوں میں باقاعدہ موڈ میں پاس کرنے والے امیدواروں کے ڈگری سرٹیفکیٹ ڈاک کے ذریعے بھیجے جائیں گے۔

تمام ڈپلوما ، یو جی ، پی جی ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے باقاعدہ امیدوار بشمول خودمختار کالجوں اور پی جی آر آر سی ڈی ای سے درخواستیں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پی ایچ ڈی کے علاوہ تمام ڈگریوں کے لئے آن لائن درخواست دینے کی تاریخ ختم  ہوچکی ہے جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے 30 ستمبر آخری تاریخ ہے ۔درخواست آن لائن داخل کی جاسکتی ہے جس کے ساتھ 500 روپئے بھی ادا کرنا ہے ۔

آن لائن درخواست دینے کا طریقہ کار

پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کے طلبہ ا س  https://www.osmaniaerp.com/OUConvocation/Default.aspx

لنک پر کلک کرتے ہوئے یہاں سب سے پہلے  رجسٹریشن فار کنویکشن کو کلک کرتے ہوئے اپنے تفصیلات درج کریں ، جس کے بعد یہاں4 قسم کے دستاویزات طلب کئے جائیں گے جس میں آدھار کارڈ ،فوٹو،پی جی کی ڈگری اور پی ایچ ڈی کا پریس نوٹ بھی اپ لوڈ کرنا ضروری ہے جس کے بعد تصدیق نامہ دستیاب ہوگا جس کا پرنٹ آوٹ لیا جاسکتا ہے۔