Friday, May 17, 2024
Homesliderعجیب و غریب مخلوق سے مصر میں خوف کا ماحول

عجیب و غریب مخلوق سے مصر میں خوف کا ماحول

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ: مصر میں سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے لوگوں میں خوف ہراس پھیلا دیا ہے۔تصویر میں ایک عجیب وغریب مخلوق دکھائی گئی ہے جو بہت بڑے بچھو جیسی لگتی ہے۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ عجیب الخلقت مخلوق مصر، لیبیا اور تیونس میں پائی جاتی ہے۔مصری میڈیا کے حوالے سے مقامی جریدے عکاظ نے کہا ہے کہ اس تصویر نے مصر میں غیرمعمولی خوف و ہراس اس وقت پھیلایا جب لوگوں میں یہ مشہور ہوا کہ یہ مخلوق مصر میں بھی بکثرت پائی جاتی ہے اور یہ انتہائی خطرناک بچھو ہے۔

 ساحلی شہروں میں رہنے والے لوگ اس مخلوق کے ڈر سے سرشام ہی گھروں میں بند ہوجاتے تھےاور بیشتر لوگوں نے مکان کی کھڑکیاں اور بالکنیاں بھی اس مخلوق کے خوف سے بند کردی  ہیں ۔مصری ویب نیوز صدی البلد کے مطابق جس مخلوق کی تصویر نے سکندریہ اور ساحلی شہروں میں خوف پھیلایا اس مخلوق کا کوئی وجود نہیں۔یہ محض ایک فوٹوگرافر کا کمال تھا۔ ایک پلاسٹک کی ڈمی کو اس طرح دروازے میں رکھ کرتصویر بنائی گئی تھی کہ وہ دیکھنے میں بلکل اصل محسوس ہوتی ہے۔

مصری میڈیا نے فیس بک کے ذریعے اس فوٹوگرافر سے رابطہ کیا جس نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا  کہ ایسی کوئی مخلوق نہیں یہ محض ایک پلاسٹک کی ڈمی ہے جو فکشن فلم کو دیکھ کر بنائی گئی تھی۔یاد رہے کہ ایک اٹالین فوٹوگرافر نے اپنے فیس بک پیچ پر یہ تصویر وائرل کردی تھی۔