Tuesday, May 21, 2024
Homesliderعراق تجارت کے لئے سرحدیں دوبارہ کھولے گا

عراق تجارت کے لئے سرحدیں دوبارہ کھولے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

بغداد۔ عراق اپنی لینڈ بارڈر کراسنگ سرحدیں تجارت ، ریستوراں، ہوٹلوں کو دوبارہ کھولے گا اور بغیر تماشائیوں کے کھیلوں کے مقابلوں کو واپس لا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں روزانہ اپنی سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باوجود زندگی کو آگے بڑھانے کےلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ معمول کی امور کی اجازت دی جارہی ہے۔

عراق وزیر اعظم مصطفی الکدیمی نے ایک بیان میں کہا لینڈ مارکنگ صرف تجارت کے لئے کھولے گا تاکہ مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو محفوظ بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریستوراں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کو صحت عامہ کے رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں اسپورٹس ایونٹ 12 ستمبر سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ سرکاری دفاتر میں اب اپنے 50 فیصد ملازمین کو دوبارہ ملازمت سے رجوع ہونے کی اجازت ہوگی۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ عراق میں کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن میں 5036 واقعات میں روزانہ کی سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ پیر کے دن اس میں 4314 نئے معاملات ریکارڈ کیے گئے اور 77 اموات ہوئی ، جس سے کورونا معالات کی مجموعی تعداد 264,684 ہوگئی اور مجموعی طور پر اموات7589 ہوگئیں۔

کدھیمی نے کہا کہ انتخابی کمیشن کو ووٹروں کے اندراج کے مراکز کھولنے کی اجازت ہوگی اور اس کے ملازمین کو کرفیو سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔وزیر اعظم نے مئی میں افراتفری کے 10 ہفتوں کے عرصے میں تیسرے سربراہ حکومت کے عہدے کا اقتدار سنبھالا ہے جس کے بعد عسکریت پسندوں ، بدعنوانی اور معاشی تباہی سے تنگ ملک میں کئی مہینوں کی بدامنی ہوئی ۔ انہیں ابتدائی انتخابات کے انعقاد کے ذمہ دار حکومت کی سربراہی کے لئے مقرر کیا گیا تھا جو حکومت مخالف مظاہرین کا ایک اہم مطالبہ ہے جس نے پچھلے سال کئی مہینوں تک بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے تھے اور جون میں منعقدہ اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔