Tuesday, May 21, 2024
Homesliderعرب خطے کےلئے ایران شدید خطرہ :فیصل بن فرحان

عرب خطے کےلئے ایران شدید خطرہ :فیصل بن فرحان

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ عرب خطے کو بین الاقوامی قوانین ، چارٹروں اور اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعہ ایرانی حکومت کی طرف سے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ فرحان جو عرب لیگ کے ورچوئل اجلاس میں خطاب کررہے تھے اس موقع پر انہوں  نے تنازعہ سے متاثرہ یمن میں سیاسی حل کی طرف مملکت کی مستقل حمایت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت خلیجی اقدام اور اقوام متحدہ کے متعدد اقدامات سمیت دیگر علاقائی اور بین الاقوامی چینلز کی مناسبت سے یمن میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لئے کوششیں کررہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ اور ان کے پرتشدد حملوں کو سعودی عرب کے اہم علاقوں جیسے ایرپورٹس کو نشانہ بنانے سے روک دے۔

یمن کے وزیر خارجہ محمد الہدرامی نے ایران کے خلاف فرحان کے بیانات کی بازگشت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یمن اور اس خطے کو بہت نقصان پہنچایا ہے کیونکہ اس نے عرب عوام کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلتوں کے ذریعے اپنے علاقوں سے باہر ملیشیاؤں کو فنڈ دینے کے لئے اپنے عوام کے وسائل وقف کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حوثیوں نے تمام بین الاقوامی امن اقدامات اور کوششوں کو مسترد کیا ہے ، خاص طور پر اسٹاک ہوم معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے جس پر 2018 میں دستخط ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج یہ احساس ہو گیا ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدہ بے فیض ثابت ہوا ہے کیونکہ حوثی ملیشیا کی مداخلت کی وجہ سے کچھ حاصل نہیں کیا گیا۔الہدرامی نے مزید کہا یہ معاہدہ شدت پسندی کے ایک نئے مرحلے میں تبدیل ہوچکا ہے ، جس سے یمنی عوام کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

وزیر نے سعودی زیرقیادت عرب اتحاد کی طرف سے ملک میں حوثی گروپ کے اقدامات کا مقابلہ کرنے میں یمنی عوام کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔