Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیعرب دنیا میں 13 ملین بچے اسکولوں سے محروم

عرب دنیا میں 13 ملین بچے اسکولوں سے محروم

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ عرب  دنیاکا نام سنتے ہی ذہن میں ایک شاندار ریاست کا تصور ابھرنے لگتا ہے اور خیال آتا ہے ایک ایسے مقام کا جہاں زندگی کافی پرتعش ہے لیکن حقیقت میں کچھ ایسے مناظر بھی موجود ہے جوکہ سعودی عرب کی ایک دوسری تصویر بھی پیش کرتے ہیں جس میں 13 ملین بچوں کا اسکولوں سے محروم ہونا بھی شامل ہے ۔

عرب لیگ میں تعلیم و تربیت اور سائنس ریسرچ ادار ے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر دعا الخلیفہ کے مطابق 13 ملین عرب بچے اسکولو ں سے محروم ہیں۔عرب دنیا میں ناخواندگی کی شرح میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریاض میں عرب اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دعا خلیفہ نے کہا ہے کہ اگرعرب ممالک ناخواندگی اور اسکولوں سے متعلق تازہ اعداد و شمار فراہم کریں تو عرب لیگ تعلیم بالغاں اور ناخواندگی کے انسداد کے لیے دس سالہ مشترکہ عرب پروگرام شروع کرسکتی ہے۔

دعا خلیفہ کے بموجب  عرب لیگ خانہ جنگی والے علاقوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور بے یارو مدد گار افراد کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی لے رہی ہے۔دعا خلیفہ نے مزید کہا ہے کہ  مصر اور فلسطین نے تعلیم بالغاں کے تجربات اور ناخواندگی کے انسداد کے حوالے سے اپنی کاوشوں کی رپورٹیں بھیجی ہیں۔ دیگر ممالک سے رپورٹوں کا انتظار ہے۔انہوں نے مزید کہا ہر ملک اپنے یہاں قومی منصوبے یا  اسٹریٹیجک پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

ہماری دلچسپی ان ممالک کے بچوں سے ہے جہاں خانہ جنگی چل رہی ہے یا وہاں مسلح کشمکش کا دور دورہ ہے۔ چاہتے ہیں کہ ان ممالک کے بچے تعلیم سے محروم نہ ہوں۔انہوں نے کہا  ناخواندگی عرب دنیا کے لیے بہت بڑاچیلنج ہے۔ خانہ جنگیوں نیز سیاسی انتشار سے ناخواندگی بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں۔ سماجی اور ثقافتی روایات بھی اس کا باعث بن رہی ہیں۔ عرب ممالک میں ابھی تک کم عمری کی شادی کا رواج پایا جاتا ہے۔ خاندانی انتشار کے واقعات بڑھے ہیں۔ اقتصادی حالات بھی ناخواندگی کا بڑا سبب ہیں۔