Friday, May 17, 2024
Homesliderعصمت ریزی اورنابالغ کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں دو...

عصمت ریزی اورنابالغ کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں دو مجرموں  کو سزائے موت

- Advertisement -
- Advertisement -

پرتاپ گڑھ۔ اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کی پوکسو عدالت نے اجتماعی عصمت ریزی  اور ایک نابالغ کو مارنے کی کوشش کے دو ملزمین کو موت کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ 27 دسمبر 2021 کو ہونے والے جرم کے 11 ماہ کے اندر سنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ عدالت نے دونوں ملزمان کو 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 50 ہزار  روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کی بائیں آنکھوں اور چہرے اور پیر کی ہڈیوں کو نقصان پہنچا۔

اس جرم کا نوٹس لیتے ہوئے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔پاکسوعدالت نے 10 ماہ کے اندر مقدمے کی سماعت مکمل کرلی تھی اور 21 اکتوبر 2022 کو دو ملزمان حلیم اور رضوان کو نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری، اغوا اورقتل کی کوشش کرنے کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔ تیسرا ملزم نابالغ تھا۔استغاثہ کے مطابق تین ملزمان حلیم، رضوان اور ایک دوسرے نے نابالغ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور شدید زخمی کرنے کے بعد اسے ریلوے ٹریک پر پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔

چونکہ ایک ملزم نابالغ تھا اس لیے اس کا مقدمہ جووینائل کورٹ میں منتقل کردیا گیا تھا۔پرتاپ گڑھ ضلع کے پولیس اسٹیشن نواب گنج میں اسی دن تعزیرات ہند اور پاکسو ایکٹ کی دفعہ 326 (زخمی)، 308 (مجرم قتل کی کوشش) اور 363 (اغوا) کے تحت ایک مجرمانہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔لواحقین کا بھائی جواس معاملے میں شکایت کنندہ ہے، اپنی بہن کو بے ہوشی کی حالت میں پریاگ راج کے ایس آر این اسپتال لے گیا۔جب وہ پانچ دن کے بعد ہوش میں آئی تو لواحقین نے پولیس کے سامنے بیان دیا، جس میں اس اندوہناک واقعے کے پیچھے تین ملزمان کی شناخت کی گئی۔