Thursday, May 16, 2024
Homeاسپورٹسعلاقائی زبانوں میں آئی پی ایل نشریات کو مقبولیت

علاقائی زبانوں میں آئی پی ایل نشریات کو مقبولیت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بارہویں ایڈیشن کا سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ آغاز ہوچکا ہے اور ٹوئنٹی 20کرکٹ کے بخار نے ہندوستان کے علاوہ عالمی کرکٹ شائقین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دریں اثناءہندوستان کی علاقائی زبانوں میں آئی پی ایل کی نشریات کو بھی کافی مقبولیت مل رہی ہے جبکہ تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا میں آئی پی ایل کو سرکاری زبان تلگو میں نشر کرنے کے علاوہ اس کی تشریح کیلئے تلگو فلموں کے جارحانہ اداکار جونیر این ٹی آر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں

 مقبول اداکار اپنے خاص انداز میں ”اصلو مزا تلگو را“ (اصل مزا تلگو میں ہے) مکالمہ ادا کرتے ہوئے شائقین کو تلگو میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ یاد رہے آئی پی ایل اس وقت تقریباً 12 چینلس پر 12 مختلف زبانوں میں نشر کیا جارہا ہے جس میں اسٹار اسپورٹس 1 تلگو اور ما موویز ایس ڈی ایچ ڈی چینلوں پر نشر کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں کنڈا، بنگالی، تامل، مراٹھی اور ملیالم میں بھی آئی پی ایل کے مقابلوں کو راست نشر کیا جارہا ہے جبکہ انگلش اور ہندی قومی و بین الاقوامی سطح کیلئے مقابلوں کی نشریات کی پہلی پسند ہیں۔