Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگعمارت کی چوتھی منزل سے گرنے والی سلاخ سیاح کی ٹانگ میں...

عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے والی سلاخ سیاح کی ٹانگ میں گھس گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

سان انتونیوکی مقبول تفریحی ساحلی علاقہ پر سیاحوں کی بڑی تعداد آتی رہتی ہے جو یہاں قائم مختلف ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں اور سمندر کی سیر کے ساتھ ساتھ علاقہ کی دوسری دلچسپیاں بھی بیحد شوق سے دیکھتے ہیں۔ ایسے ہی تفریحی مقاصد سے آنے والا ایک سیاح ایک ایسے انوکھے حادثہ سے دوچار ہوگیا ہے جس کا تصور بھی محال ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پیر کی صبح 10بجے ایک سیاح ساحلی پارٹی میں شریک تھا۔ کچھ دیر بعد وہ ابزا ہوٹل کی بالکنی میں آکر بیٹھ گیا۔ مگر یہ بیٹھنا اس کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ سیاح ٹانگ پھیلائے زینے پر بیٹھا تھا کہ چوتھی منزل سے لوہے کی ایک بڑی سلاخ تیزی سے گری اور پھر سیڑھی پر بیٹھے سیاح کے ٹخنہ میں گھس گئی۔ یہ واقعہ اتنا انوکھا تھا کہ چاروں جانب بھگدڑ مچ گئی۔ ہوٹل کے دوسرے کمروں میں بھی موجود افراد بھی نکل آئے۔ اب تک لوگوں کی سمجھ میں یہ نہیں آیا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ اس حوالہ سے جو تصاویر جاری ہوئی ہیں اس میں ایک اچھی خاصی موٹی آہنی سلاخ سیاح کے گھٹنہ میں گھسی نظر آتی ہے۔ مقامی سیول گارڈ حکام نے واقعہ کی حقیقت جاننے کیلئے لوگوں سے پوچھ گچھ بھی شروع کردی ہے اوراپنے طور پر چھان بین بھی کررہی ہے۔ مقامی قانون کی وجہ سے زخمی ہونے والے 31سالہ سیاح کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم کچھ لوگوں کا کہناہے کہ وہ دھوپ سیمحضوظ رکھنے والی چھتری کے نیچے بیٹھا تھا اوریہ سلاخ چھتری ہوتے ہوئے اس کے گھٹنے تک پہنچی۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ زخمی سیاح کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مگر اتنا معلوم ہوا ہے کہ اسکا تعلق برطانیہ سے تھا اور چند دن قبل یہ یہاں آیا تھا۔ سلاخ کو ٹوٹی ہوئی چھتری کا حصہ ہی قرار دیا جارہا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی بھی کوشش کررہی ہے کہ یہ سیاح وقوعہ کے وقت کہیں نشے کی حالت میں تو نہیں تھا۔ یا اس میں کسی دوسرے کی شرارت تو شامل نہیں۔