Tuesday, May 14, 2024
Homesliderعمران ملک ،ہندوستانی ٹیم میں شمولیت کی طرف ایک قدم اور بڑھا...

عمران ملک ،ہندوستانی ٹیم میں شمولیت کی طرف ایک قدم اور بڑھا لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

پونے۔ جموں و کشمیر کے نوجوان تیز رفتار  اور سنسنی خیزفاسٹ بولر  عمران ملک نے ایک بار پھرکارنامہ انجام دیا ہے ۔22 سالہ سن رائزرس حیدرآباد کے فاسٹ بولر عمران ملک  نے منگل کو یہاں مہاراشٹر کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف اپنی ٹیم کے آئی پی ایل 2022 کے میچ کے پہلے اوور میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر انٹرنیٹ پر آگ لگا دی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایکسپریس پیسر نے آئی پی ایل میں اسپیڈ گن 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی ہو۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں، ملک نے 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تھنڈربولٹ ڈالی تھی ، جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین گیند  تھی اور اس نے اپنے کپتان کین ولیمسن اور اس وقت کے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی دونوں کو کافی متاثر کیا تھا ۔برق رفتار سے بولنگ کرنے کی اس کی صلاحیت کو دیکھنے کے بعد حیدرآباد نے آئی پی ایل  2022  کی میگا نیلامی سے پہلے اپنے تیسرے کھلاڑی کے طور پر برقرار رکھا۔

منگل کو ایسا لگتا ہے کہ یہ جوکھم  فائدہ بند ثابت ہو گیا ہے کیونکہ ملک راجستھان رائلز کے خلاف حیدرآباد کے بہترین بولر تھے، انہوں نے اپنے چار اوورز کے اسپیل میں 39 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔جب بھی وہ پاپنگ کریز پر چھلانگ لگاتا ہے، وہ اپنی رفتار سے آگے نکل جاتے ہیں ۔ اپنی تیز رفتاری سے ملک نے جوس بٹلر اور دیو دت پڈیکل کی وکٹیں حاصل کیں۔عمران ملک  نے شہرت  جو پچھلے سال متحدہ عرب امارات میں حاصل کی تھی منگل کو اس میں اور اضافہ ہوا ہے، یہ اس کے اعتماد کا محض ایک نتیجہ ہے جس نے اسے یقین دلایا کہ وہ بہت چھوٹی عمر میں ہی ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنا سکتا ہے۔

جب وہ 18 سال کے تھے تو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنے بائیو میں لکھا، ہندوستان میں بہت جلد ، جن کے والد عبدالرشید جموں کے شہیدی چوک میں پھل فروش ہیں، کافی پراعتماد تھے کہ وہ یہ پیش قیاسی  کرسکیں کہ ایک دن وہ قومی ٹیم میں جگہ بنا لے گا۔ اس کی لگن اور استقامت نے ان کی ریاست کے انڈر19 اسکواڈ میں جگہ بنائی۔سید مشتاق علی ٹرافی ٹی 20 ٹورنمنٹ میں اچھی کارکردگی نے انہیں نیٹ بولر کے طور پر سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم میں جگہ بنانے میں مددکی۔

عمران ملک کو 22 ستمبر 2021 کو دہلی کیپٹلز کے خلاف حیدرآباد کے مقابلے سے قبل ٹی نٹراجن کے کوویڈ 19  سے متاثر ہونے کے بعد انہیں متبادل کے طور پر شامل  ٹیم میں کیا گیا تھا ۔ اس کے بعدملک کی قسمت پوری طرح سے بدل گئی۔عمران ملک جوحیدرآباد ٹیم کے ایک نیٹ بولر کے طور پر شامل ہوکر اب ٹیم کے اہم بولر بن گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں  جموں کشمیر کے لیے آٹھ ٹی 20 اور ایک لسٹ اے میچ کھیل چکے ہیں اور مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

جموں کے گجر نگر میں ایک عام  گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک نے چھوٹی عمر میں ہی کھیلنا شروع کیا۔ اس کے خاندان نے ہمیشہ ان کے والد، اس کی ماں اور دو بڑی بہنوں کے ساتھ ہمیشہ اس کے جذبے کی حمایت کی ہے۔علاوہ ازیں 2021 کے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف مقابلے  میں ملک نے آئی پی ایل کی دوسری تیز ترین گیند  – 152.95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈال  کر  ایک قدم آگے بڑھایا جس نے سب کو دنگ کردیا تھا ۔

میچ کے بعد کی تقریب میں  آر سی بی ٹیم کے اس وقت کے کپتان ویرات کوہلی نے نوجوان کی حمایت میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ جب بھی آپ اس طرح کے ٹیلنٹ کو دیکھیں گے، تو آپ ان پر نظر رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ ان کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ نکھاریں  گے۔عمران ملک نے میچ کے بعد کہا تھا کہ اتنے بڑے کھلاڑی کو اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے واقعی فخر محسوس ہوا۔

ان کے کارناموں کا نتیجہ یہ نکلا کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ان سے ہندوستانی سینئر ٹیم کے نیٹ بولروں کا حصہ بنایا گیا ۔منگل کو دوبارہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ڈال کر  عمران ملک نے ثابت کر دیا ہے کہ پچھلے سال ان کے کارنامے اتفاقی  نہیں تھے۔ اس کے پاس اسپیڈ گن پر مستقل طور پر 150 کے نشان کو چھونے کی خداداد صلاحیت ہے ۔اب اسے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اس شاندار آغاز کو آگے بڑھانا ہوگا۔