Saturday, April 27, 2024
Homesliderعمران ملک اور کلدیپ کے لیے دورہ نیوزی لینڈ سیکھنے کا بہترین...

عمران ملک اور کلدیپ کے لیے دورہ نیوزی لینڈ سیکھنے کا بہترین تجربہ ہوگا: ظہیر خان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ لیجنڈری بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اور 2011 ونڈے ورلڈ کپ کے فاتح ظہیر خان کا خیال ہے کہ ہندوستان کا نیوزی لینڈ کا آئندہ وائٹ بال کا دورہ نوجوان فاسٹ بولروں  عمران ملک اور کلدیپ سین کے لیے سیکھنے کا بہترین تجربہ ثابت ہوگا۔ مدھیہ پردیش کے ایک اور فاسٹ بولر جموں کے عمران ملک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2022 کے سیزن کے دوران اپنی تیز رفتاری اور وکٹوں سے کرکٹ کی دنیا کی نگاہیں اپنی طرف کھینچ لی تھیں ۔

عمران ملک جنہوں نے جون میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہندوستان کے لئے تین ٹی 20 کھیلے ہیں اور وہ  دورہ نیوزی لینڈ کےلئے ہندوستان کے ونڈے اور ٹی20 اسکواڈ کے رکن ہیں۔ دوسری طرف سین نے ونڈے سیریز کےلیے ہندوستان میں پہلی مرتبہ جگہ حاصل کی ہے  ونڈے سیریز ٹی 20 کے اختتام کے بعد شروع ہوگی۔ظہیر خان  کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی دلچسپ سیریز ہونے جا رہی ہے۔ میں یہ دیکھنے کے لیے بے حد بے چین ہوں کہ عمران ملک ان پچوں پر کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ دورہ ان کے اور کلدیپ سین کے لیے ایک بہترین سیکھنے کا تجربہ ہوگا۔

ظہیر، آشیش نہرا، اجیت آگرکر، اجے جڈیجہ ، محمد کیف اور وویک رازدان کے ساتھ نیوزی لینڈ کے ہندوستان کے وائٹ بال ٹور کےلیے ہندی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے ہندوستان کے بولنگ شعبہ  کو مزید خبردار کیا کہ وہ اپنی حکمت عملی کو بہت اچھی طرح سے تیار کریں کیونکہ ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ کے میزبان ویلنگٹن کی شہرت بہت تیزوکٹ کےلئے  ہے۔

اور پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے تمام فاسٹ بولروں کے لیے احتیاط کا ایک بڑا لفظ، ویلنگٹن میں تیز ہوا سے دھیان رکھیں، اس کے خلاف دوڑنا مشکل ہے اور آپ کی تال میں خلل پڑسکتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ ہوا کے ساتھ دوڑ رہے ہیں، تو آپ ہوسکتا ہے کہ اس کے ذریعے آپ کو  دھکیل دیا جائے، لہٰذا ان منفرد حالات کے لیے تیار رہیں جب آپ اپنے مقابلے  کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ۔

ہندوستان کے سابق بائیں ہاتھ کے اسپنر وینکٹ پتی راجو جوتلگو کمنٹری پینل کا حصہ ہیں، محسوس کرتے ہیں کہ لیگ اسپنر یوزویندر چہل اور نیوزی لینڈ کے بیٹرس کے درمیان مقابلے  پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ چہل آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کی اپنی حالیہ مہم کے دوران ہندوستان کے پلیئنگ الیون سے حیرت انگیز طورپر باہر تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ٹیم کے لیے بہت اہم دورہ ہے جو ٹی  20 ورلڈ کپ کے فوراً بعد آتا ہے۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے مضبوط کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں یہ بہت سے کھلاڑیوں  کے لیے بڑے اسٹیج پر چمکنے کا موقع ہوگا۔ سوریا کمار یادو پرجنہوں نے ٹیم کے لیے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ بھی توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ یوزویندر چہل اور نیوزی لینڈ کے بیٹروں کے درمیان حکمت کی جنگ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا۔