Wednesday, May 15, 2024
Homesliderعمران ملک کو موقع دینے کا یہ صحیح وقت  : وینگسر کر

عمران ملک کو موقع دینے کا یہ صحیح وقت  : وینگسر کر

- Advertisement -
- Advertisement -

کٹک ۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر دلیپ وینگسرکرکو لگتا ہے کہ تیز رفتار بولر عمران ملک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔عمران ملک، جموں سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے آئی پی ایل 2022 میں مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے اور اب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی جاری ٹی20 سیریزکےلئے ٹیم کے رکن ہیں۔عمران ملک کو 9 جون کو دہلی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کے پہلے مقابلے میں جس میں میزبان ٹیم کو سات وکٹوں کی شکست ہوئی اس میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا  جبکہ دوسرے مقابلے میں بھی موقع نہیں دیا گیا ۔

 سیریز کے افتتاحی میچ میں ہندوستان کے ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ عمران ملک کے اس امکان سے پرجوش تھے لیکن اس بارے میں زیادہ اشارے نہیں دیئے کہ آیا دائیں ہاتھ کے اسپیڈسٹر کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔اگرچہ وینگسرکر کو اس طرح کا کوئی شک نہیںہے۔ کھیل کے بارے میں ہر ایک کا نظریہ مختلف ہوتا ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں اس طرح کی رفتار اور درستگی دکھانے کے بعد کھیلنے کا حقدار ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ گھر پر (بین الاقوامی کرکٹ) کھیل رہے ہوتے ہیں، تو یہ صحیح وقت ہوتا ہے کہ وہ اس جیسے کسی کو آزمائے۔

 وینگسرنے خلیج ٹائمز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ۔آئی پی ایل میں اپنے پہلے مکمل سیزن میں عمران ملک سن رائزرز حیدرآباد کے لیے بہترین فارم میں تھے، انہوں نے 14 میچوں میں 20.18 کی اوسط اور 9.03 کی اکانومی ریٹ سے 22 وکٹیں حاصل کیں، بالترتیب ایک چار وکٹ اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ درمیانی اوورزکے مرحلے میں اپنی فرنچائز کے لیے وکٹیں لینے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے ۔ انہیں مقابلے کے اختتام پر سیزن کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر بھی نامزد کیا گیا اور وہ یہ ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے ۔

 پچھلے10 سالوں میں میں نے سب سے زیادہ پرجوش امکانات دیکھے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا کیونکہ وہ بہت فٹ نظرآتا ہے، اور اس کے پاس تیز رفتار گیندوں کے ساتھ جارحیت ہے۔ اس کے پاس رفتار اور درستگی ہے۔ میرے خیال میں اسے قومی ٹیم میں ہونا چاہیے۔ایک طویل عرصے تک ہندوستان کے لیے کھیلنے کے وہ قابل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران ملک نے آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اب بین الاقوامی کرکٹ کی باری ہے جہاں وہ اپنی رفتار اور لینتھ سے بیٹرس کو پریشان کرسکتا ہے ۔ہندوستان کےلئے یہ ایک اثاثہ ہوگا۔