Monday, May 20, 2024
Homesliderعمران ملک کی آپی پی ایل میں تیز ترین گیند،کوہلی اور ولیمسن...

عمران ملک کی آپی پی ایل میں تیز ترین گیند،کوہلی اور ولیمسن متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی۔ سن رائزرس حیدرآباد کے فاسٹ بولر  عمران  ملک نے چہارشنبہ  کی رات 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز رفتار گیند کی   جو آئی پی ایل 2021 کے سیزن میں تیز ترین گیند رہی  اور اس کے کپتان کین ولیم سن اور ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی دونوں نے نئی  رفتار کی ستائش کی ہے ۔ حیدرآبادی ٹیم کے کپتان  ولیمسن نے انہیں ہندوستان  کا  ایک خاص ٹیلنٹ قرار دیا  جبکہ  کوہلی نے کہا کہ ہندوستان کو ہمارے فاسٹ بولنگ سرمایہ  کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ محفوظ کرنے  اور  اس کی نگہداشت  کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔گزشتہ مقابلے میں عمران ملک نے کافی شاندار اور قابل ستائش بولنگ کی ہے  جیسا ک انہوں نے 21 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی لیکن ان کی رفتار نے سب کی توجہ اپنی جانب نہ صرف مبذول کرلی ہے بلکہ کوہلی ،ولیمسن کے علاوہ کئی بڑے کھلاڑیوں نے ان کے تابناک مستقبل کی بات کہی ہے ۔

سنسنی خیز مقابلے میں بنگلو ر کو شکست دینے کےبعد حیدرآباد کے کپتان ولیمسن نے کہا کہ عمران یقینی طور پر خاص بولر  ہے۔ ہم نے اسے ایک دو سیزن کے دوران انہیں نیٹ  میں دیکھا ہے۔تیز رفتار بولنگ کے ساتھ عمران کو دیکھنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ ایک بہت قیمتی اضافہ ہے ۔ میں کوشش کرتا ہوں اسے برقرار رکھوں ۔ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی  آئی پی ایل 2021  میں عمران  کو تقریباً  150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر کافی خوش تھے۔ ہندوستان  اور آر سی بی کے کپتان نے کہا  ایک نوجوان  کو 150 سے زیادہ کی رفتار  پر بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔ یہاں سے  بولر کی ترقی کو سمجھنا ضروری ہے ، اپنی دیکھ بھال کیسے کریں۔ ہمیں اپنے تیز بولنگ سرمایہ  کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ محفوظ کرنا ہے۔ حیدرآباد  ٹیم کے سینئر رکن ویسٹ انڈیز کے بولر جیسن ہولڈر نے کہا کہ یہ رفتار ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔

ورچوئل  کانفرنس کے دوران کہا سب سے پہلے جس چیز کا ذکر کرنا ہے وہ اس کی رفتار ہے ، یہ اس کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ اسے کھیلنا  بہت مشکل ہے اور وہ اپنی رفتار سے بیٹسمینوں کےلئے درد سر بنا ہوا ہے ۔ یہ اضافی رفتار کسی بھی  ٹیم  کےلئے بہت کچھ ہے ۔یاد رہے کہ کچھ دن پہلے اپنے آئی پی ایل کے  پہلے ہی  مقابلے میں  عمران ملک نے 151.06 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی  بولنگ  کی تھی ، جو آئی پی ایل 2021 میں ایک ہندوستانی بولر کی سب سے تیز ترین گیند تھی ۔