Friday, April 26, 2024
Homesliderعمران ملک کی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت

عمران ملک کی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ تیز رفتار سنسنی خیز فاسٹ بولر  عمران ملک ، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور تجربہ کار وکٹ کیپر دنیش کارتک کو جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ مقابلوں کی گھریلو سیریز کے لیے ہندوستان کی 18 رکنی ٹیم  میں شامل کیا گیا۔ ان کھلاڑیوں نے  رواں  آئی پی ایل میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلئے منتخب کیا گیا ہے اور یہ سیریز 9 جون کو شروع ہو رہی ہے۔ عمران  ملک اب تک 13 مقابلوں  میں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور وہ اکثر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے بولنگ کرتے ہیں جبکہ ارشدیپ پنجاب کنگز کے لیے ڈیتھ اوورز کے ایک شاندار ماہر کے طور پر ابھرے ہیں۔

ارشدیب نے رواں  ٹورنمنٹ میں بہتر اکانومی ریٹ سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری طرف کارتک رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے اننگز کے شاندار اختتام  کے کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں ۔ انہوں نے 191.33 کے بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تجربہ کار کرکٹر نے اس سیزن میں فنشر کے طور پرآرسی بی  کے لیے متعدد گیمز جیتے ہیں۔ 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت کے ایل راہول کریں گے، جس میں ٹیم کے  کئی اہم کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے دورے کی تیاری کے لیے آرام دیا جائے گا۔ کپتان روہت شرما، ویراٹ  کوہلی اور جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑیوں کو وقفہ دیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا، جنہوں نے آخری بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے کھیلا تھا، واپسی کی ہے۔ قومی ٹیم  میں انکی  واپسی کے بارے میں شکوک و شبہات تھے لیکن انہوں نے جاری آئی پی ایل کے دوران خود کو ثابت کیا، جہاں انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے لیے بولنگ  کی ۔

 دیپک ہڈا اور وینکٹیش ایر نے بھی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ اسپنر کلدیپ یادو اور یوزویندر چہل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، بالترتیب دہلی کیپٹلس اور راجستھان رائلز کے لیے ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ان کی واپسی ہوئی ہے ۔ دریں اثنا ہندوستان  نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن، برمنگھم میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے دوبارہ شیڈول ٹسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا، جس میں سینئر بیٹر چیتیشور پجارا جو سری لنکا کے خلاف ہندوستان  کی آخری ٹسٹ سیریز کے لیے ٹیم سے باہر کردئے  کیے گئے تھے، واپسی کئی ہے ۔ کاؤنٹی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی نے چیتشور پجارا کو ٹسٹ اسکواڈ میں واپسی کرنے میں مدد کی ہے۔ تاہم اجنکیا رہانے ابھی تک اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں کیونکہ وہ زخمی ہیں  جبکہ رویندر جڈیجہ جو چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2022 سے باہر ہو گئے تھے، کو ٹسٹ اسکواڈ میں جگہ مل گئی ہے۔

 میانک اگروال کی جگہ شبمن گل کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ شریاس ایر  جنہوں نے اس سال کے شروع میں اپنا شاندار ٹسٹ ڈیبیو کیا تھا   مڈل آرڈر کی جگہ میں موجود ہیں ۔ کے ایس بھرت اسکواڈ میں دوسرے کیپر ہیں لیکن ایشانت شرما کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہندوستان کے لیے سفید گیند کے فارمیٹ میں متاثر کرنے والے پرسدھ کرشنا کو ٹسٹ اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔ ہندوستان کے ٹسٹ  ٹیم کے 15 جون کو انگلینڈ روانہ ہونے کا امکان ہے۔ برمنگھم ٹسٹ کو پچھلے سال ہندوستانی کیمپ میں کوویڈ 19 پھیلنے کے بعدملتوی کردیا گیا تھا۔ ہندوستان، جو اس وقت سیریز میں 2-1 کی برتری پر ہے، 2007 کے بعد انگلینڈ میں اپنی پہلی ٹسٹ سیریز جیتنے پر مہر لگانا چاہے گا۔ بنگلورو میں 19 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے اختتام کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ ٹور ٹیم  میں شامل ہونے والے ہیں۔

ہندوستانی ٹی 20 ٹیم: کے ایل راہول (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہڈا، شریاس آئیر، رشبھ پنت (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش آئیر، یوزویندرا چہل، کلدیپ  یادو ، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویس خان، ارشدیپ سنگھ اور  عمران ملک

ہندوستانی ٹسٹ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان) شبمن گل، ویراٹ کوہلی، شریاس ایر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (وکٹ)، کے ایس بھرت (وکٹ)، رویندر جڈیجہ ، روی چندرن اشون، شاردول ٹھاکر، محمدسمیع ، جسپریت بمراہ، محمد سراج، امیش یادو، پرسدھ کرشنا