Monday, May 13, 2024
Homesliderعمران ملک کے والد راشد کو اپنے بیٹے کی ہندوستانی ٹیم میں...

عمران ملک کے والد راشد کو اپنے بیٹے کی ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے کی امید

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن  میں سن رائزرز حیدرآباد کے نوجوان فاسٹ بولر عمران ملک شاندار مظاہرے کرنے والوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اپنی خوفناک رفتار سے تیز ترین گیندیں کیں اور تمام گوشوں سے تعریفیں کمائیں۔ کچھ ماہرین نے انہیں  ہندوستانی مردوں کی ٹیم میں تیزی سے شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔2021 کے ایڈیشن کے دوسرے نصف میں ٹیم میں شامل ہونے کے بعد آئی پی ایل کے اپنے دوسرے سیزن میں،عمران  ملک نے اپنے پہلے آٹھ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف 5/25 کی دلکش بولنگ بھی شامل ہےلیکن اپنے آخری تین میچوں میں 22 سالہ کھلاڑی بغیر کسی وکٹ کےمہنگے ثابت ہوئے ہیں ۔

 ان کے والد عبدالرشید ملک کا ماننا ہے کہ آئی پی ایل 2022 عمران کے لیے ایک بہتر کھلاڑی بننے اور نئی چیزیں  سیکھنےکا موقع فراہم کیا ہے ، اس امید کے ساتھ کہ وہ مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا لڑکے کو  بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں مزید محنت کرے، بہت اچھا کھیلنے کے لیے اور بھی بہت سی چیزیں سیکھے۔ آنے والے وقت میں، ہمیں امید ہے کہ وہ ہندوستان کے لیے کھیلے گا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ۔ یادرہے کہ حیدرآباد وہ میچ گجرات سے ہار گیا لیکن عمران ملک نے ہاردک پانڈیا کو شارٹ گیند پر آؤٹ کرنے کے علاوہ وردھیمان ساہا، شبھمن گل، ڈیوڈ ملر اور ابھینو منوہر کے اسٹمپوں کوبکھیرتے  ہوئے دنیائے کرکٹ میں  اپنی بولنگ کا لوہا منوایا ہے۔

 جموں میں عمران کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر راشد نے یاد کیا کہ ان کے گھر کے اردگرد کا ماحول ایسا لگتا تھا جیسے عید جلد آ گئی ہو۔ اس دن ہماری عید منائی گئی۔ہمارے لیے اس سے زیادہ خوشی کا لمحہ نہیں ہو سکتا تھا ہمارے پڑوس میں ہر کوئی خوش تھا، پورا ہندوستان خوش تھا کہ ہمارا بچہ بہت اچھا کر رہا ہے۔ ہم صرف امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں ملک کے لیے کھیلے گا اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گا۔راشد اپنے بیٹے کی رفتار اور صلاحیت کو بچپن سے ہی کھیل کی طرف جھکاؤ  کا نتیجہ  قرار دیتے ہیں ، جس میں جموں کی شدید گرمی میں طویل عرصے تک بولنگ کرنا  بھی شامل ہے۔ یہاں ( گھر کے قریب) کی مٹی نے اسے اس مقام تک پہنچا دیا ہے جہاں وہ آج ہے۔ اس مٹی پر کھیلنے نے اسے وہ بولر بنا دیا ہے جو وہ اس وقت ہے۔ اسے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے اور فاسٹ بولنگ  کا شوق تھا۔

 وہ شروع سے ہی کہتا تھا کہ میں کرکٹ کھیلوں گا۔ جموں میں وہ صبح سے شام تک ٹورنمنٹ کھیلنے جایا کرتے تھے۔ ہم اسے کہتے تھے کہ دھوپ میں زیادہ نہ کھیلو، تم بیمار پڑ جاؤ گے اور تمہارا چہرہ کالا ہو جائے گا۔ وہ کہتا تھا، پاپا، مجھے اپنی زندگی دیکھنا ہے، چہرہ نہیں، میں صرف کرکٹ کھیلتا ہوں، کوئی اور کام نہیں کرتا۔ میں نے سوچا، آئیے اس کا ساتھ دیں اور لوگ کہیں گے کہ آپ کا بچہ بہت اچھا کھیلتا ہے، وہ اتنی اچھی بولنگ کرتا ہے۔ راشد نے انکشاف کیا کہ وہ اور عمران کی والدہ جب بھی فارغ وقت ہوتا ہے اپنے بیٹے کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور تجربہ کار ہندوستانی کرکٹرز کے ساتھ حیدرآباد کے بولنگ کوچ ڈیل اسٹین کے ساتھ آئی پی ایل 2022 کے دوران اپنے بیٹے کے ساتھ چیٹ کرتے اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ہماری دعایہ ہے کہ وہ اچھا کھیلے اور بڑے کرکٹرز کے ساتھ آئی پی ایل میں بہت کچھ سیکھے ۔ ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی نے ان کی بہت تعریف کی ہے اور انہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ دھونی اور (جسپریت) ) بمراہ نے اسے بہت سی چیزوں کو سمجھایا۔ انہیں ہندوستان کے لئے تمام بڑے کھلاڑیوں کی طرف سے کافی تعاون  مل رہا ہے۔ اسے دنیا کے مسلمہ سابق فاسٹ بولر اسٹین سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ اگر وہ تمام اسباق کو پورا کرتا ہے، تو وہ اور بھی زیادہ محنت کرے گا اور بہت آگے جائے گا۔